نائیجیریا ، ریاست قدونا میں مسلح افراد کے حملے میں 23 افرادہلاک، 5 زخمی

Armed men
Armed men

ابوجا۔20اپریل (اے پی پی):مغربی افریقی ملک نائیجیریا کی ریاست قدونا میں مسلح افراد کے حملے میں 23 افرادہلاک ہو گئے۔ ٹی آر ٹی کے مطابق مسلح افراد نے انگوار دانکو اور کاناوا گاؤں پر حملے کے دوران 23 افراد کو ہلاک اور 5 کو زخمی کر دیا ۔ حکام نے بتایا کہ اس دوران متعدد افراد کو اغوا کر لیا گیا جن میں سے کچھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔