ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گراک کا پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ ، سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو سے ملاقات

ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گراک کا پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ ، سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو سے ملاقات

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گراک نے پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو سے ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اعلیٰ شخصیات نے جدید جنگی ٹیکنالوجیز اور تربیت کے شعبوں میں پیشہ ورانہ تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد سے مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ترک مسلح افوج کے جنرل متین گراک نے فضائی صنعت کی ترقی میں پاکستان ایئر فورس کی پیش رفت کا اعتراف کیا ۔

دورے پر آنے والے معزز مہمان نے نسٹیپ کے ساتھ موجودہ باہمی صنعتی تعاون کو مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔مہمان شخصیت نے ایئر ہیڈکوارٹرز میں قائم مختلف تنصیبات اور تکنیکی انفراسٹرکچر کا بھی دورہ کیا ۔