پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی یورپی پالیسی سنٹر کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات

پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی یورپی پالیسی سنٹر کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات

برسلز ۔17اپریل (اے پی پی):بیلجئیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے بدھ کو یہاں یورپی پالیسی سینٹر کے چیف ایگزیکٹو فبیان زولیک سے ملاقات کی۔

بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کے ٹویٹ کے مطابق ملاقات کے دوران ابھرتی ہوئی عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر یورپی پالیسی سینٹر کو پاکستانی اداروں سے منسلک کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔