وفاقی وزیرداخلہ کاسیہون کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ میں جانی نقصان پراظہار افسوس

Federal Interior Minister Mohsin Naqvi
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیہون کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ میں جانی نقصان پر گہرےدکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہار کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ حادثہ میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔