سعودی اور امریکی وزرائے دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا

Saudi and US defense ministers discuss
Saudi and US defense ministers discuss

ریاض۔15اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور ان کے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مشرق وسطی ٰمیں بڑھتی کشیدگی اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ایس پی اے اور عرب نیوزکے مطابق سعودی اور امریکی وزرائے دفاع نے عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھتے ہوئے بحران پر قابو پانے کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔دونوں رہنمائوں نے فوجی اور دفاعی شعبے میں سٹریٹجک شراکت داری اور اسے مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ بھی لیا۔