صدر ، وزیر اعظم ، کابینہ اراکین اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں کیلئے4ارب سے زائد مختص

pm office

نگران وفاقی کابینہ کیلئے زیر غور نام بھی سامنے آگئے


وفاقی بجٹ میں صدر ، وزیر اعظم ، کابینہ اراکین اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں کیلئے4ارب 37 کروڑ 58 لاکھ روپے رکھنے کی تجویزہے ۔

وزیراعظم کی منظوری سے ہونے والے غیر ملکی دوروں کیلئے4 ارب ایک کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز،صدر مملکت کے دوروں کیلئے5 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے ۔

کوکنگ آئل اور خوردنی تیل پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ

نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کے لئے ایک ارب،وزیر اعظم ہائوس کیلئے 62 کروڑ 53 لاکھ روپے کا بجٹ رکھنے کی تجویزہے۔

وزیر اعظم ہائوس کی گاڑیوں کیلئے 7 کروڑ 16 لاکھ روپے مختص،وزیر اعظم ہاوس کی ڈسپنسری کے لئے ایک کروڑ رکھنے کی تجویز ہے۔

ٹیکسز کا خاتمہ، سولر پینل انتہائی سستے ہوجائینگے

وزیر اعظم ہائوس کے لان کے لئے2کروڑ 83 لاکھ رکھنے کی تجویز،وزیر اعظم آفس کے لئے 63 کروڑ 49 لاکھ روپے رکھنے کی تجویزدی گئی ہے ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں