غیر ملکی ملازمین رکھنے والوں پر عائد ٹیکس کی شرح میں اضافہ

image

اسلام آباد: بجٹ 24-242023 میں غیر ملکی ملازمین رکھنے والے امیر گھرانوں پر عائد ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے تحت اس وقت کم و بیش 10 ہزار غیر ملکی شہری پاکستان کے امیر گھرانوں میں مددگار کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، اوسطاً ہر گھر یلو مددگار کو سالانہ 6000 $US تک تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔

بجٹ تجویز میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی گھریلو مددگاروں کو ادا کی جانے والی رقم پر ایک سال میں دو لاکھ روپے کی شرح سے ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جائے۔

بجٹ تجویز میں کہا گیا ہے کہ ورک پرمٹ جاری کرنے والی اتھارٹی غیر ملکیوں کو نوکری پر رکھنے والوں سے یہ ٹیکس وصول کرے گی۔-


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.