ریکارڈ گرمی اور مون سون میں کم بارشوں کی پیش گوئی: گرمی میں اچھی نیند لینے میں مددگار 10 نسخے

امریکی سائنس دانوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایل نینو شروع ہو چکا ہے جو ممکنہ طور پر 2024 کو دنیا کا گرم ترین سال بنا دے گا۔ انھیں ڈر ہے کہ اس سے دنیا کا درجہ حرارت 1.5 سینٹی گریڈ کا سنگ میل عبور کر جائے گا۔
تصویر
Getty Images

بحر الکاہل میں ’ایل نینو‘ کے نام سے پہچانے جانے والے ایک قدرتی موسمی تغیر کا اغاز ہو گیا ہےجس سے کرہ ارض پرگرمی میں اضافے کا امکان ہے۔

امریکی سائنس دانوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایل نینو شروع ہو چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر 2024 کو دنیا کا گرم ترین سال بنا دے گا۔ انھیں ڈر ہے کہ اس سے دنیا کا درجہ حرارت 1.5 سینٹی گریڈ کا سنگ میل عبور کر جائے گا۔

یہ عالمی موسم کو بھی متاثر کرے گا جس کے باعث ممکنہ طور پر آسٹریلیا میں خشک سالی، جنوبی امریکہ میں مزید بارشیں، اور پاکستان اور انڈیا میں مون سون کے سلسلے کو کمزور کرے گا۔

ایل نینو ممکنہ طور پر اگلے موسم بہار تک جاری رہے گا، جس کے بعد اس کے اثرات کم ہو جائیں گے۔ برطانیہ کے محکمہ موسمیات میں طویل المدتی پیشگوئیوں کے محکمے کے سربراہ ایڈم سکیف کا کہنا ہے کہ ’یہ اب تیزی سے بڑھ رہا ہے، کئی ماہ سے ہماری پیشگوئیوں میں اشارے مل رہے ہیں، لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس سال کے آخر میں اپنی شدت کے لحاظ سے یہ اپنے عروج پر پہنچ جائے گا۔‘

اگلے سال عالمی درجہ حرارت کا ایک نیا ریکارڈ بننا یقینی طور پر ممکن ہے۔ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ ایل نینو کے اثرات کتنے وسیع ہوتے ہیں۔ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ ہمارے پاس 2024 میں عالمی درجہ حرارت کا ایک نیا ریکارڈ ہو گا۔

محققین کا خیال ہے کہ اس سال کے آخر تک اس ایونٹ ایل نینوکے معتدل طاقت سے تجاوز کرنے کے 84 فیصد امکانات ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر چار میں سے ایک امکان ہے کہ یہ ایونٹ اپنے عروج پر 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر کے ’سپر ایل نینو‘ کی حد میں داخل ہو رہا ہے۔

ایل نینو
Getty Images

ایل نینو کے اثرات پوری دنیا میں محسوس کیے جائیں گے۔ محققین کو توقع ہے کہ ان میں آسٹریلیا اور ایشیا کے کچھ حصوں میں خشک موسمی حالات شامل ہوں گے۔ جنوبی امریکہ کی ریاستوں میں آنے والے موسم سرما میں زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ ایل نینو عام طور پر افریقہ میں خشک سالی کی صورتحال کو مزید تقویت دے گا۔

اگر تجربے کو دیکھا جائے تو آنے والے اس موسمی ایونٹ کی بڑی انسانی اور معاشی قیمت چکانی پڑے گی۔ سنہ 1997-98میں ایل نینو پر 5 کھرب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا تھا، اور طوفانوں اور سیلابوں کے باعث تقریباً 23،000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس سال کا ورژنسنہ 2016 کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2024 کو گرم ترین سال بنا دے گا۔ اس وقت عالمی درجہ حرارت 1850-1900 کے مقابلے میں اوسطاً 1.1 سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔

لیکن ایل نینو کا ایک ایونٹ ان اعداد و شمار میں 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ کر سکتا ہے، جس سے دنیا کا درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے اور علامتی 1.5 سینٹی گریڈکی حفاظتی حد کو توڑنے کے قریب پہنچ سکتا ہے۔

خشک سالی
Getty Images

10 چیزیں جو شدید گرمی میں بھی اچھی نیند لینے میں مدد کر سکتی ہیں

گرمیوں کے موسم میں عموماً نیند کی کمی ایک بڑا مسئلہ رہتی ہے۔ اس کی وجہ گرمی تو ہوتی ہی ہے لیکن مچھر، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پسینے کے باعث بے آرامی بھی نیند میں خل کا باعث بنتی ہے۔ اور نیند کی کمی نہ صرف روز مرہ معمولات بلکہ ملازمت پر کارکردگی کے متاثر ہونے کی وجہ بھی بنی ہے۔

آئیے آپ کو کچھ ایسی چیزیںبتاتے ہیں جو آپ گرمی کو شکست دینے کے لیے کر سکتے ہیں۔

1: دوپہر میں نہ سوئیں

گرم موسم کے باعث ہم دن کے دوران تھوڑا سا سست محسوس کر سکتے ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے اندرونی درجہ حرارت کو منظم کرنے کے لیے زیادہ توانائی استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔

اگر آپ کی نیند رات کو خراب ہوتی ہے، تو دن کے وقت سونے سے بچنے کی کوشش کریں۔

جب موسم گرم ہوتا ہے تو نیند قیمتی ہو سکتی ہے، اس لیے اسے سونے کے اوقات کے لیے محفوظ کریں۔

2: معمولات کو برقرار رکھیں

گرم موسم آپ کو اپنی عادات کو تبدیل کرنے کی ترغیب دے سکتا ہے۔لیکن ایسا ہر گز نہ کریں، اس سے نیند میں خلل پڑ سکتا ہے۔

اپنے معمول کے سونے کے اوقات اور معمولات کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔

وہ کام کریں جو آپ عام طور پر سونے سے پہلے کرتے ہیں۔

3: بنیادی باتیں یاد رکھیں

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں کہ آپ کا بیڈروم اتنا ہی ٹھنڈا ہے جتنا رات میں ہو سکتا ہے۔ دن کے دوران، سورجسے بچنے کے لیے کھڑکیوں اور دروازوں پر پردے یا بلائنڈز ڈالے رکھیں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ گرم ہوا کو باہر رکھنے کے لیے اپنے گھر کی دھوپ والی طرف کھڑکیاں بند کر دیں۔

سونے سے پہلے تمام کھڑکیوں کو کھولیں، تاکہ ہوا اندر آ سکے۔

4: پتلی چادریں استعمال کریں

اپنے بستر پر گدوں کی تہوں کو کم کریں۔ پتلی کاٹن کی چادریں پسینے کو جذب کرنے میں مددگار ہوتی ہیں۔

آپ کے بیڈروم میں کتنی ہی گرمی کیوں نہ ہو، رات کے وقت آپ کے جسم کا درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم کبھی کبھار سردی محسوس کرتے ہوئے جاگ جاتے ہیں۔

5: اپنے جرابوں کو ٹھنڈا کریں

یہاں تک کہ گرم موسم میں ایک چھوٹے پنکھے کا استعمال بھی سمجھداری کا کامہو سکتا ہے، خاص طور پر جب آب و ہوا مرطوب ہو۔

اس سے آپ کا پسینے خشک ہوتا ہے اور آپ کے جسم کے لیے آپ کے اندرونی درجہ حرارت کو منظم کرنا آسان بناتا ہے۔

اگر آپ کے پاس پنکھا نہیں ہے تو اس کے بجائے اپنی گرم پانی کی بوتل کو برف کے ٹھنڈے پانی سے بھر کر استعمال کریں۔

متبادل کے طور پر، موزوں کو فریج میں ٹھنڈا کریں اور انھیں پہن لیں۔اپنے پیروں کو ٹھنڈا کرنے سے آپ کی جلد اور جسم کا مجموعی درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے۔

6: ہائیڈریٹ رہیں

دن بھر کافی مقدار میں پانی پئیں، لیکن سونے سے پہلے بہت زیادہ مقدار میں پانی پینے سے گریز کریں۔

آپ شاید پیاس کے احساس کے باعث جاگنا نہیں چاہتےہوں گے لیکن آپ بار بار باتھ روم کے اضافی چکر بھیں نہیں لگانا چاہیں گے۔

7: سوچیں کہ آپ دن بھر کیا پیتے ہیں

سافٹ ڈرنکس کے بارے میں محتاط رہیں۔ بہت سےمشروبات میں کیفین کی بڑی مقدار ہوتی ہے جو مرکزی اعصابی نظام کو متحرک کرتی ہے اور ہمیں زیادہ بیداری کا احساس دلاتی ہے۔

بہت زیادہ شراب پینے سے بھی گریز کریں۔ بہت سے لوگ موسم گرم ہونے پر زیادہ پیتے ہیں۔

شراب ہمیں سونے میں مدد دے سکتی ہے لیکن یہ صبح جلدی جاگنے اور مجموعی طور پر معیاری نیند کو خراب کر دیتی ہے۔

8: پُرسکون رہیں

اگر آپ سونے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں تو، اٹھیں اور کچھ ایساکریں جس سے آپ پرسکون ہو جائیں۔

پڑھنے، لکھنے، یا یہاں تک کہ اپنے کپڑوں کو تہہ لگانے کی کوشش کریں۔

بس اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنا فون استمعال نہ کریں یا ویڈیو گیم نہ کھیلیں۔

نیلی روشنی میں ہمیں نیند کم آتی ہے اور یہ سرگرم رہنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

جب آپ کو نیند آئے فوراً بستر پر واپس چلے جائیں۔

9: بچوں کے بارے میں سوچیں

بچوں کی نیند عام طور پر کافیاچھی ہوتی ہے لیکن وہ خاندان کے ’موڈ‘ اور معمول میں تبدیلیوں کے بارے میں بہت حساس ہو سکتے ہیں۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ معمول کے سونے کے اوقات اور غسل کے اوقات صرف اس وجہ سے تبدیل نہ ہوں کیونکہ موسم گرم ہے۔

سونے سے قبل نیم گرم پانی سے غسل کو معمول بنانے کی سفارش این ایچ ایس برطانیہ کی ویب پر بھی کی جاتی ہے۔

ایک بچہ آپ کو یہ نہیں بتا سکتا کہ آیا وہ بہت گرم یا بہت ٹھنڈا ہے، لہذا ان کے درجہ حرارت کی نگرانی کرنا ضروری ہے۔

جب کمرے کا درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ اور 20 سینٹی گریڈ کے درمیان رکھا جائے تو بچے بہترین سوئیں گے۔ آپ اس کے لیے کمرے میں تھرما میٹر نصب کر سکتے۔

10: نیند پر قابو پائیں

ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کو مناسب طریقے سے کام کرنے کے لیے ہر رات تقریبا سات سے آٹھ گھنٹے کی اچھی کوالٹی کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

یاد رکھیں کہ زیادہ تر لوگ ایک یا دو رات کی خراب نیند کے بعد اچھی طرح سے کام کر سکتے ہیں۔ اگرچہ آپ معمول سے تھوڑا زیادہ بار جمائی کر سکتے ہیں، لیکن آپ شاید ٹھیک ہوجائیں گے۔

یہ تجاویز لافبورو یونیورسٹی کے کلینیکل سلیپ ریسرچ یونٹ کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر کیون مورگن اور سلیپ کونسل کی لیزا آرٹس کی تجاویز پر مبنی تھیں۔


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.