نصیر الدین شاہ کے سندھی زبان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا پر طوفان ۔۔ ویڈیو دیکھ کر صارفین نے اداکار کی کلاس لے لی

image

سینئر بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کے سندھی سے متعلق بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو نشانے پر رکھ لیا۔

بھارت کے لیجنڈری اداکار نصیر الدین شاہ اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ سندھی زبان اب پاکستان میں نہیں بولی جاتی ۔

سوشل میڈیا صارفین نے نصیر الدین شاہ کے بیان کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ایسی اسٹیریو ٹائپ باتیں ایسے لوگوں سے سننے کو ملتی ہیں جو کبھی سندھ آئے ہی نہیں ہیں۔

کئی لوگوں نے انہیں سندھ آنے کی دعوت دے دی کہ وہ خود پاکستان آکر سندھی زبان بولنے والوں کو دیکھ لیں۔

16اگست 1950 کو اتر پردیش میں پیدا ہونے والے نصیرالدّین شاہ 19ویں صدی کے افغان جنگجو جان فشان خان کی نسل سے تعلق ہیں۔ ان کے دیگر مشہور رشتے داروں میں افغان مصنّف ادریس شاہ، مشہور پاکستانی اداکار سید کمال شاہ اور کرکٹ کھلاڑی اویس شاہ شامل ہیں۔

نصیر الدین شاہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر بھی اکثر بیانات دیتے ہیں تاہم اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں پاکستان میں سندھی زبان کے حوالے سے بیان کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.