چین کے لوگ اسے دواؤں میں بھی استعمال کرتے ہیں۔۔ بیر کے 5 فائدے جو مہنگی دواؤں کا خرچہ بچا سکتے ہیں

image

بیر دیکھنے میں کچھ کچھ سیب جیسا لگتا ہے۔ مگر ذائقے میں تھوڑا کھٹا میٹھا ہوتا ہے۔ خاص طور پر اس کے اندر موجود گٹھلی تو اسے باقی پھلوں سے بالکل ہی مختلف بنا دیتی ہے۔ بہت کم اس عام سے دکھنے والے پھل کے خاص فائدوں سے واقف ہیں۔

چائینیز دوائیاں

بیر کے گودے اور بیج میں فلیونوئڈز، صابونین اور پولی سیکرائیڈ بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں جو ذہنی سکون کی دوائیوں میں استعمال ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چین میں اس پھل کو ذہنی اور اعصاب کو پرسکون کرنے والی دوائیں میں استعمال کیا جاتا ہے اس کے علاوہ اس پھل کو کھانے سے نیند میں کمی کا علاج بھی ممکن ہے۔

بیر کے ٥ زبردست فائدے

فائبر سے بھرپور یہ ذائقہ دار پھل جلدی ہضم ہوجاتا ہے ساتھ ہی اسے کھانے سے وزن بھی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ بیر کھانے سے پرانے سے پرانا قبض بھی ختم ہوجاتا ہے۔

بیر میں وٹامن ای اور وٹامن سی کے علاوہ دیگر معدنیات بھی موجود ہوتے ہیں جن سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔

بیر کو کھانے سے جلدی امراض جیسے الرجی یا ایگزیما میں کمی واقع ہوتی ہے اور جلد نرم ملائم ہوجاتی ہے۔

بیر میں آئرن اور فاسفورس بھی ہوتا ہے جس سے جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے اور بلڈ پریشر کے مرض میں افاقہ ہوتا ہے۔

خاص طور پر خواتین کے لئے بہترین ہوتا ہے کیں کہ اس میں کیلشیم اور فاسفورس اور آئرن ہوتا ہے جو خون کی کمی دور کرنے کے علاوہ ہڈیوں کو بھی مضبوط کرتا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.