سالانہ امتحانات برائے 2022ء میں شریک تمام گروپس کے ریگولر اور پرائیویٹ ایسے امیدواروں کو امپروومنٹ آف ڈویژن/گریڈ کیلئے ضمنی /سالانہ II امتحانات برائے 2022ء میں شرکت کا خصوصی موقع دیا ہے، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات برائے 2022ء میں شریک تمام گروپس کے ریگولر اور پرائیویٹ ایسے امیدواروں کو امپروومنٹ آف ڈویژن/گریڈ کیلئے ضمنی /سالانہ II امتحانات برائے 2022ء میں شرکت کا خصوصی موقع دیا ہے جو اپنے نتائج بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

ایسے تمام امیدوار اپنے امتحانی فارم اور فیس بروز منگل 24 جنوری 2023ء سے بروز جمعرات 26 جنوری 2023ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بورڈ آفس کی لائبریری میں قائم یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔

طلبہ انٹربورڈ کراچی کی دی گئی سہولت سے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے امتحانی فارم کی فیس یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں جمع کرواسکتے، طلباء جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا امتحانی فارم شیڈول کے مطابق دی گئی تاریخوں میں بورڈ آفس کی انکوائری میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے بصورت دیگر ان کا فارم قبول نہیں کیا جائے گا اور فیس ضبط کرلی جائے گی۔

انٹرمیڈیٹ حصہ اول یا حصہ دوم کے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند امیدوار 2600روپے 1000 + روپے لیٹ فیس مکمل 3600روپے جبکہ حصہ اول و دوم باہم کے امیدوار 4100روپے1000 + روپے لیٹ فیس مکمل 5100 روپے فیس جمع کروائیں گے اس میں فارم کی فیس 100روپے بھی شامل ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.