کتا مالک کی قبر رو رہا تھا ۔۔ جانور انسان سے کس طرح محبت کرتے ہیں؟ جذباتی مناظر کی ویڈیو

image

انسانیت کا احساس اور دل میں دوسروں کے لیے دکھ درد شاید ایک انسان اس وقت سمجھتا ہے، جب وہ کسی جانور کو بھی روتا دیکھتا ہے۔

ایسا ہی کچھ دنیا میں موجود جانوروں نے کر کے دکھایا ہے، کسی کی دوستی نے کام دکھایا تو کسی نے مالک کی قبر پر ہی رونا شروع کیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں کتے کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ جرمن شیفرڈ نسل کا معلوم ہوتا ہے۔

مالک سے بے حد پیار کرنے والا یہ کتا اس وقت آٹھ آٹھ آنسؤں کے ساتھ رو دیا، جب مالک کی خوشبو قبر سے محسوس کی، اسے معلوم ہو گیا تھا کہ اب مالک اس دنیا میں نہیں رہا، یہی وجہ تھی کہ ایک جانور ہو کر بھی وہ وفاداری نہ بھولا۔

دوسری جانب ایک ویڈیو ایسی بھی تھی جس میں ایک بلی کو دیکھا جا سکتا ہے کہ جو کہ شاید بیمار ہے اور زیر علاج ہے، تاہم تکلیف کی وجہ سے نکلنے والے آنسو بتا رہے ہیں کہ اس بلی کو انسان کی مدد پر اعتماد ہے۔

ایک شیلٹر ہوم میں جہاں کتے موجود تھے جب ایک شخص نے ویڈیو بنائی تو کتا بڑے ہی جذباتی انداز سے اسے دیکھ رہا تھا، آنکھوں میں آنسو اور چہرے پر مشکلات کی ترجمانی کرتا چہرا چیخ چیخ کر کہہ رہا تھا کہ مجھے اپنے ساتھ لے جاؤ، وفاداری ایسی کروں گا، کہ انسان کی بے اعتباری بھول جاؤ گے۔

بھارت میں ایک ایسی گائے بھی کافی وائرل ہے جس سے رات کے اندھیرے میں ملنے چیتا آیا کرتا تھا۔

بڑی عمر کی اس گائے نے چیتے کو گود لیا تھا، انات چیتے کو اپنا دودھ پلانے والی اس گائے سے روز رات کو چیتا ملنے آتا، اس سے اپنی محبت اور خلوص کا اظہار کرتا، وقت بتاتا اور پھر چل دیتا۔

اس خلوص اور محبت نے جہاں کئی انسانوں کی آنکھوں کو اشکبار کیا، وہیں جانور کی نرم دلی کو بھی واضح کیا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.