پاکستان میں دنیا کی سب سے چھوٹی گائے کی دھوم ۔۔ اسے کس نام سے پکارتے ہیں اور کیا قیمت ہے؟

image

پاکستان کے شہر کراچی میں دنیا کی سب سے چھوٹی خوبصورت گائے کی آمد ہوئی ہے جس کی لمبائی 58 سینٹی میٹر بتائی گئی ہے۔

اس گائے کا نام رانی رکھا گیا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ گائے کے شوقین افراد کی نظریں اس ننھی گائے پر جمی ہوئی ہیں جس کی خوبصورتی نے انہیں متاثر کیا ہے۔

اس گائے کی ویڈیو یوٹیوب چینل پر ایک چینل کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی ہے جس کی شرارتیں اور پھرتیلی دیکھ کر کسی کا بھی اسے خریدنے کا دل چاہنے لگے۔

رانی کے مالک بتاتے ہیں کہ یہ دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ہے جس کے لیے ہم نے گنیز بک آف ورلڈ میں نام ڈالنے کے لیے فارم جمع کرا دیا ہے۔

اس کی قیمت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قی الحال رانی کی قیمت مختص نہیں کی گئی لیکن جلد ہی قیمت کا اعلان کر دیا جائے گا تاکہ لوگ اسے خریدنے آسکیں۔ یہ چھوٹے قد والے جانور 2 دانت کا بتایا گیا ہے۔

خیال رہے اس سے قبل دنیا کی سب سے چھوٹی گائے بنگلادیش میں دیکھی گئی تھی جو زندگی کی بازی ہار گئی تھی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.