طلبہ کے لیے خوشخبری ۔۔ حکومت کی جانب سے دسویں, بارہویں جماعت کے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ

image

حکومت کی جانب سے دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی صدارت میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم کا اجلاس منعقد کی گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت میٹرک کے طلبہ اور 12 ویں جماعت کے تمام طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فیل ہونے والے طلبہ کو رعایتی 33 نمبر دے کر پاس کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزرائے تعلیم نے فیصلہ کیا کہ کورونا کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں لہٰذا میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دو بار ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزرائے تعلیم نے فیصلہ کیا کہ امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگلے سال 2022 میں میٹرک کے امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے جبکہ تعلیم کا نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔

دوسری جانب سندھ کے وزیر تعلیم نے وقاقی حکومت کے اس فیصلے پر اتفاق نہیں کیا ہے, انہوں نے کہا ہے کہ سندھ میں امتحانات ہوچکے ہیں اور کورونا وبا کے دوران بہترین انداز سے امتحانات منعقد کروائے گٸے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.