سندھ میں اسکولز کھولنے سے متعلق فیصلہ کب ہوگا؟ سندھ محکمہ تعلیم نے بتا دیا

image

سندھ میں مزید ایک ہفتہ اسکول بند کرنے سے بچوں کے والدین خاصے پریشان دکھائی دیتے ہیں وہیں اب سندھ محکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا کی صورتحال دیکھ کر ہی کھولنے یا مزید بند رکھنے سے متعلق فیصلہ بروز جمعہ کو کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم سندھ کے ترجمان کے مطابق محکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی کورونا صورتحال دیکھ کر جو فیصل کرے گی اس کے بعد نیا اعلامیہ جاری کر دیا جائے گا۔

سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم نے اسکولز تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان کیاہے جس کا محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی اور محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر کے نجی و سرکاری اسکول اور کالجز تاحکم ثانی بند رہیں گے، کالجز میں بورڈز کی جانب سے جاری شیڈول کے تحت امتحانات ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے بھی ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتہ بند رہیں گے۔

اس سے قبل وزیر بورڈز اور جامعات بھی ایک ہفتے تک صوبے کی جامعات بند رکھنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

والدین سندھ حکومت سے یہی سوال کر رہے ہیں کہ آخر سندھ میں اسکولز کب کھولیں جائیں گے کیونکہ اسکولوں کی بندش سے ان کی تعلیم پر گہرا اثر پڑ رہا ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.