کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

image

کراچی: سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوا جس میں کورونا صورتحال کو مدد نظر رکھتے ہوئے کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں پیر سے50 فیصد حاضری کے ساتھ 23 اگست بروز پیر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کا اعلان سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا۔ انہوں نے سندھ اسمبلی کے کمرہ نمبر 1 میں نیوز کانفرنس سے خطاب کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں کو مشروط طور پر کھولنے کا اعلان کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں پیر 23 اگست سے تعلیمی اداروں کو مشروط طور پر کھولا جائے گا۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسکول 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گے۔ علاوہ ازیں جن اسکول میں ویکسی نیشن 100 فیصد ہے، وہ اسکول 100 فیصد حاضری کیساتھ کھل سکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.