انٹرنیٹ دماغ کو الجھا دینے والی تصاویر سے بھرا پڑا ہے جس کو دیکھنے کے بعد کچھ وقت کے لیے آپ تشویش میں پڑجاتے ہیں۔
آج ہم چند ایسی دلچسپ اور دماغ کو چکرا دینے والی تصاویر لے کر حاضر ہوئے ہیں جس کے لیے آپ کو بہت غور سے دیکھنا پڑے گا کیونکہ پہلی بار میں وہ تصویریں آپ کی سمجھ میں آنے والی نہیں ہوں گی۔
1- یہ مرد ہے یا عورت؟
کیا آپ بتا سکتے ہیں یہ مرد ہے یا عورت؟ غور سے دیکھیے آپ کو پتہ چل جائے گا۔ ایک بار پھر ، سمجھنا زیادہ مشکل نہیں ہے۔
2- آدمی کے اتنے چھوٹے ہاتھ کیسے؟
مذکورہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آدمی کے ہاتھ میں ایک ننھا بچہ موجود ہے لیکن یہ کیا آدمی کا سیدھا ہاتھ اتنا چھوٹا کیسے ہوگیا؟ اس تصویر کو سمجھنے کے لیے وقت بھی لگ سکتا ہے۔
3- آدمی ہوا میں؟
یہ تصویر اوپر موجود تصویروں سب سے زیادہ الگ اور دماغ کو چکرا کر رکھ دینے والی دکھائی دیتی ہے کیونکہ اس میں موجود آدمی ایسا لگتا ہے کہ ہوا میں موجود ہے کیوں ہے نا دلچسپ؟ بالکل یہ منظر ایک دم حیران کن نظر آتا ہے۔ یقینا اس تصویر کو سمجھنے میں آپ کو بھی کچھ منٹ تو ضرور لگے ہوں گے۔
4- کتے کے سر پراتنا چھوٹا کتا
یہ تصویر شاید آپ دیکھ کر ہی سمجھ گئے ہوں گے کہ پالتو کتے کے پیچھے ایک اور کتا موجود ہے جو اس سے کافی فاصلے پر کھڑا ہے لیکن بظاہر یوں دکھ رہا ہے جیسے پیچھے موجود کتا آگے والے کتے کے سر پر کھڑا ہو۔
5- آسمانی رنگ کی عمارت
مذکورہ تصویر کو دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے سامنے عمارت نہیں بلک آسمان ہی موجود ہو لیکن در حقیقت یہ بلند ترین عمارت کی بہترین عکاسی کرنے والی تصاویر ہے۔