تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان ۔۔ وزیرِ تعلیم نے اسکول آنے کی تاریخ بتا دی

image

رمضان المبارک میں اسکول کھولنے سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے، جس کے تحت ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں خیبرپختونخواہ کے وزیرِ تعلیم نے جماعت نویں سے بارہویں تک کے طالبِ علموں کے لئے ایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

وزیر تعلیم کے پی شہرام ترکئی کے مطابق طلباء مرحلہ وار کلاسز میں آئیں گے تاکہ ایس او پیز پر عمل ہو سکے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں میٹرک امتحانات 21 مئی اور انٹر امتحانات 17 جون سے ہوں گے جبکہ کورونا سے متاثرہ اضلاع میں اول تا آٹھویں جماعت تک کی کلاسز عید تک بند رہیں گی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.