زندگی میں ایک ہی بار تھپڑ پڑا اور پھر۔۔۔ اداکار فیصل قرشی اپنی زندگی کے کچھ سچ بتاتے ہوئے

image

پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے اہم واقعات کے بارے میں بتایا۔

فیصل قریشی سے پہلی نوکری اور پہلی تنخواہ کے حوالے سے سوال کیا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ مجھے یاد ہے میں نے اپنی زندگی کی پہلی نوکری بچپن میں کی تھی وہ بھی ایک ٹی وی پلے میں، اس وقت میری عمر محض تین سے چار برس تھی۔ وہاں مجھے پہلی بار 70 روپے تنخواہ ملی۔

اس کے علاوہ اداکار نے انکشاف کیا کہ زندگی میں ایک ہی بار دھماکے دار چپیڑ پڑی اور وہ میری امی کی جانب سے ماری گئی کیونکہ میں ساتویں جماعت میں مطالعہ پاکستان کے مضمون میں فیل ہو گیا تھا۔

فیصل سے پہلی مرتبہ دِل ٹوٹنے کے بارے میں بھی سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ ہاں ایک بار دل ٹوٹا تھا جب میں اسکول میں تھا اور کافی چھوٹا بھی تھا۔

اداکار نے اپنی زندگی سے متعلق مزید کیا سچ بتائے؟ ویڈٰیو ملاحظہ کیجیے:


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.