ساس، نند یا پھر ۔۔ کنول آفتاب کے سسرال میں کون کون ہے؟ دیکھیں سسرال سے چند تصاویر

image

حال ہی میں پاکستان کے دو سب سے بڑے اور مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹارز، کنول آفتاب اور ذوالقرنین چوہدری شادی کے بندھن میں بندھے، جس کے بعد دونوں ٹک ٹاکر کی فین فالوونگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پرستاروں کو بہت پہلے سے ہی ان کی شادی کا بے صبری سے انتظار تھا۔

حال ہی میں معروف ٹک ٹاکر جوڑی نے ایک انٹرویو دیا جس میں کنول آفتاب نے شادی کے بعد اپنے پہلے رمضان کے بارے میں گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہمیشہ ناقابل یقین ہوتا ہے ، آپ کو کام ، خاندانی اجتماعات اور دعاؤں سمیت ہر کام کرنے کا وقت مل جاتا ہے۔

کنول آفتاب کے شوہر ذوالقرنین نے انکشاف کیا کہ انہیں ہمیشہ کنول سے محبت تھی اور ہے ، وہ ایک شہزادی جیسی ہے ،اور وہ انہیں مل گئی تو انہیں سب کچھ مل گیا۔

اس جوڑے نے انکشاف کیا کہ ان کا پہلا روزہ بہت اچھا جا رہا ہے، اب تک ، اور دونوں رمضان اور عبادت کے لئے پرجوش ہیں۔

مذکورہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کنول آفتاب اور ذوالقرنین اپنے اہلخانہ کے ہمراہ روزہ افطار سے پہلے دعا کر رہے ہیں۔ تصویر میں کنول کی ساس سسر اور ان کے دیور بھی افطار کرنے کے لیے موجود تھے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.