میرا پاگل خانے جانے والی خبروں پر برس پڑیں، اس دن اصل میں ہوا کیا تھا؟ حقیقت بتا دی

image

پاکستانی اداکارہ میرا جو ایک طویل مدت سے شوبز انڈسٹری سے جُڑی ہوئی ہیں، ان کی اداکاری اور زبردست انگریزی زبان کے چرچے تو ہر جگہ عام ہی ہیں، مگر گذشتہ روز ان کے ساتھ امریکہ میں جو کچھ بھی واقعہ ہوا وہ ایک سوالیہ نشان تھا کہ امریکہ میں ان کو پاگل خانے میں منتقل کر دیا گیا اور 50 ہزار ڈالر کے عوض ان کی رہائی کروائی گئی۔ جبکہ اس بات میں کتنی صداقت ہے یا کیا بات سچ ہے یہ کسی نے جاننے کی کوشش نہ کی۔

آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ میرا نے ایک نجی چینل ک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ:

'' مجھے خوشی ہوتی ہے کہ جب لوگ میرے معاملات میں دلچسپی لیتے ہیں، مجھے سراہتے ہیں، مجھے یاد رکھتے ہیں، مگر امریکہ میں ہونے والے واقعے میں کوئی صداقت نہیں ہے، میڈیا خبریں چلائے، سب کچھ بتائے مگر ایک مرتبہ حقیقت بھی تو جان لے کہ کیا واقعی مجھے پاگل خانے میں ڈالا گیا ہے یا نہیں۔ میں شوبز پروموٹر ریحان صدیقی کے رین پراجیکٹس پر کام کے لیے ہیوسٹن میں موجود ہوں اور ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ''

دوسری جانب شوبز پروموٹر ریحان صدیقی کہتے ہیں کہ: '' اداکارہ میرا باصلاحیت فنکارہ ہیں اسی لیے انھیں ہیوسٹن مدعو کیا ہے۔ لوگوں کو ان سے بہت لگاؤ ہے، اس لئے کبھی بھی کچھ بھی ان سے متعلق افواہیں پھیلانے میں دیر نہیں کرتے ہیں۔ ''


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.