اگر آپ بھی تکیے پر سر رکھ کر سوتے ہیں تو ٹھہریں، جانیں بغیر تکیے سونے کے 4 حیران کن فوائد

image

ہم میں سے بہت کم لوگ ایسے ہوں گے جو کہ بغیر تکیے کے سوتے ہیں، بیشتر افراد تکیے سمیت سوتے ہیں اور اگر انہیں کبھی بغیر کشن یا تکیے کے سونا پڑ جائے تو انہیں کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس حوالے سے ہماری ویب آپ کے لیے یہ آرٹیکل لائی ہے جس میں بتائیں گے کہ کس طرح بغیر تکیے کے سونا آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

جِلد سے جھریوں کا خاتمہ

بغیر تکیے کے سونا آپ کی جلد کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ تکیہ کا کپڑا کاٹن کا ہوتا ہے اور کاٹن چہرے کی جلد کو خشک کر دیتا ہے۔ لہٰذا بغیر تکیے کے سونے سے چہرہ جھریوں سے محفوظ رہے گا۔

نرم و ملائم جلد

بغیر تکیے کے سونے سے آپ کی جلد بھی نرم و ملائم ہو جائے گی کیونکہ تکیے کے بغیر سونے سے آپ کا جسم ہائیڈریٹڈ رہتا ہے اسی لیے اچھی جلد کے لیے بغیر تکیے کے سونا شروع کر دیں۔

چہرے کی جلد میں خارش یا بیماری

وہ افراد جن کے چہرے پر ایکنی ہوتا ہو یا جلد حساس ہو، ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ کاٹن کے کور والے تکیے پر بالکل نہ سوئیں۔ اس سے ان کی جلد مزید خراب ہو سکتی ہے۔

چہرے پر رونق آئے

نرم تکیے پر سونے سے سر تک خون کی روانی کم ہو جاتی ہے جس کے باعث گردن میں درد، سر درد ہو سکتا ہے اور جلد مرجھا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ جلد پر مختلف دھبے بھی پڑ سکتے ہیں، لہٰذا کوشش کریں کہ تکیے کے بغیر سویا جائے۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.