واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی خبر، فائدہ مند تبدیلی کر دی گئی

image

واٹس ایپ صارفین جو لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر پر اس کا استعمال کرتے ہیں ان کے لیے مثبت خبر سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین ڈیسک ٹاپ پر آڈیو ویڈیو کال کر سکیں گے۔ واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی کہ اب تمام صارفین کے لیے ڈیسک ٹاپ پر بھی واٹس ایپ وائس اور ویڈیو کال دستیاب ہے۔

صارفین کو واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن سے متعلق نئے فیچر سے آگاہ کرنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے تصدیق کی تھی کہ واٹس ایپ کی جانب سے جلد ہی ڈیسک ٹاپ ورژن پر وائس اور ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کروایا جائے گا۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.