خیبر پختون خواہ میں بے اولاد جوڑے کے ہاں 5 جڑواں بچوں کی پیدائش۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ ضلع مالاکنڈ کے علاقے بونیر میں سالوں سے بے اولاد جوڑے کے ہاں ایک وقت میں سالوں بعد 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، نومولود بچوں میں 4 لڑکیاں جبکہ ایک لڑکا شامل ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پانچوں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور سب ہی بچے صحت مند ہیں، اہل خانہ کے مطابق خاتون کے ہاں شادی کے 8 سال بعد بچوں کی ولادت ہوئی ہے جس پر سارا خاندان بہت زیادہ خوش ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں پنجاب کے ضلع جہلم کے علاقے محمدی چوک میں واقع نجی اسپتال میں خاتون نے چار جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔