کیا آپ بھی چاند پر جانا چاہتے ہیں؟ جانیں اب چاند کی مفت سیر کیسے کی جا سکتی ہے؟

image

چاند پر مفت سیر کے لیے جانے کے خواہشمند افراد تیار ہو جائیں، اب چاند کی سیر ممکن ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چاند کی مفت سیر کرنے کے لیے جاپانی ارب پتی شخص نے مقابلے کا اعلان کر دیا ہے، جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک ارب پتی 'یساکو' دہائیوں بعد چاند پر جانے والے اولین انسانوں میں سے ایک ہوں گے۔

مگر یہ ارب پتی شخص اکیلے نہیں بلکہ اپنے ساتھ 8 افراد کو بھی مفت چاند پر لے جانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے عام لوگوں کو اس مشن کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔

جاپانی ارب پتی شخص کا کہنا ہے کہ جو بھی ان کے ساتھ چاند پر جائے گا اس کے سفر کا تمام خرچہ وہ خود اٹھائیں گے، یہ سفر اور تجربہ ان کے لیے بالکل مفت ہو گا۔

تاہم چاند پر مفت جانے کے لئے دو شرائط رکھی گئی ہیں پہلی یہ کہ آپ جس بھی شعبے میں ہوں اس میں ایسا کام کریں کہ اس سے دوسرے لوگوں اور معاشرے کی مدد ہو اور دوسری شرط یہ ہے کہ آپ عملے کے دوسرے ارکان کی مدد کرنے کو بھی تیار ہوں۔

اگر کوئی 8 افراد ان دونوں شرائط پر پورا اُترتے ہیں تو انہیں چاند کی مفت سیر کرنے کا موقع ملے گا۔

یاد رہے کہ اسپیس ایکس کے اسٹار شپ کا ’’ڈیئر مون‘‘ نامی یہ مشن 2023 میں چاند پر جائے گا۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.