9 سال سے ساتھ کام کرتی ہیں لیکن معلوم ہی نہیں تھا کہ سگی بہنیں ہیں ۔۔۔ بچھڑی بہنوں کی دلچسپ کہانی

image

کبھی کبھار ایسا دیکھنے اور سننے کو ملتا ہے کہ آپ اپنے رشتے دار یا کسی بھی قریبی ساتھی کے ہمراہ ایک ہی ادارے میں کام کر رہے ہوتے ہیں اور کئی سالوں بعد جاکر معلوم ہوتا ہے کہ وہ آپ کے سگے رشتہ دار یا بھائی بہن ہیں۔

ایسا ہی ایک حیرت انگیز واقعہ امریکی ریاست کنیٹکی کٹ میں اس وقت پیش آیا جب کئی برس ایک ساتھ ریسٹورینٹ میں کام کرنے والی دو لڑکیوں کو تقریباً 9 سال بعد پتا چلا کہ وہ دونوں آپس میں سگی بہنیں ہیں۔

ایسا ہی ایک دلچسپ اور حیران کن واقعہ امریکی ریاست کنیٹکی کٹ میں اس وقت پیش آیا جب کئی سال ایک ساتھ ریسٹورینٹ میں کام کرنے والے دو لڑکیوں کو تقریباً 9 سال بعد پتا چلا کہ وہ دونوں آپس میں سگی بہنیں ہیں۔

کسینڈرا میڈیسن اور جولیا ٹینیٹی کی پہلی مرتبہ 2013 میں امریکی ریاست کنیٹکی کٹ میں ایک ریسٹورینٹ میں ملاوات ہوئی اور پھر بہت جلد آپس میں اچھی دوست بھی بن گئیں۔

دونوں لڑکیوں کے جسم پر ڈومینکن ری پبلک کے ٹیٹوز بنے ہوئے تھے جس سے دونوں کو لگا کہ ان دونوں کے درمیان کوئی خاص رشتہ ہے۔

بہنوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ٹیٹوز کے باعث سمجھتی تھیں کہ ان کا آپس میں کوئی رشتہ ہے لیکن ایک لڑکی (جولیا) کو اپنانے کے لیے دیے گئے قانونی دستاویزات (Adoption letter) سے یہ حیران کن انکشاف سامنے آیا کہ دونوں لڑکیاں آپس میں سگی بہنیں ہیں۔

جب یہ معاملہ ہوا تو کوئی بھی یقین کرنے کو تیار نہیں تھا کہ وہ حقیقت میں سگی بہنیں ہیں لیکن جب دونوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے گئے تو حقیقت واضح ہوگئی اور تصدیق ہوئی کہ دونوں آپس میں سگی بہنیں ہیں۔

یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد لڑکیوں کے والد کی جانب سے بھی اعتراف کیا گیا کہ ایک بیٹی کو چھوٹی سی عمر میں پرورش کے لیے کسی کو دے دیا گیا تھا اور لڑکیوں کو یہ بھی پتہ چلا کہ ان کے دیگر سات بہن بھائی بھی ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.