اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ریگولر اور پرائیویٹ امیدواروں کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء میں شرکت کے خواہشمنداور اہل سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، کامرس ریگولراور ہوم اکنامکس گروپس کے ریگولر اور پرائیویٹ ایسے امیدواروں کیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جو انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2019ء میں ناکام ہوگئے ہیں۔

بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/EG/25/2020 کے مطابق سائنس پری میڈیکل،پری انجینئرنگ اور کامرس ریگولر گروپس کے ایسے تمام طلباء سالانہ امتحانات برائے 2020ء میں شرکت کیلئے بروز پیر 9مارچ سے بروز منگل 17مارچ 2020ء تک اپنے کالجوں میں امتحانی فارم اور فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ تعلیمی ادارے امتحانی فارم بمع فیسوں کے پے آرڈرز کے بروز جمعرات 19مارچ 2020ء تک بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔ ایسے امیدوار جو کسی وجہ سے مقررہ تاریخوں میں اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کراسکیں وہ بروز بدھ 18مارچ سے بروز جمعہ 20مارچ تک 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ جبکہ بروز منگل 24مارچ سے بروز بدھ 25 مارچ تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارم اپنے کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/EG/26/2019 کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس بشمول امپرومنٹ آف گریڈ، ایڈیشنل سبجیکٹس اور بینیفٹ کیسوں کے ایسے پرائیویٹ امیدوار جو 2019ء کے ضمنی امتحانات میں ناکام ہوگئے ہوں وہ اپنے امتحانی فارم بروز پیر 9مارچ سے بروز منگل 17مارچ 2020ء تک بورڈ آفس میں واقع UBL اور JS بینک کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ درج بالا گروپس کے تمام وہ امیدوار جو مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہ کراسکیں وہ 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز بدھ 18مارچ سے بروز جمعہ 20مارچ تک جبکہ ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز منگل 24مارچ سے بروز جمعرات 26مارچ 2020ء تک جمع کرواسکتے ہیں۔اس کے علاوہ طلباء امتحانی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے شہر میں UBLکی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں یا JSبینک کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر 0001516113 میں امتحانی فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم درج بالا شیڈول کے مطابق بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے۔

(انٹرمیڈیٹ کے کسی ایک حصہ کی فیس 2100روپے ہے جبکہ دونوں حصہ اول اور حصہ دوم دونوں کے امتحان دینے کیلئے 3600روپے فیس ہوگی جبکہ 500 روپے اور 1000 روپے لیٹ فیس اس کے علاوہ ہوگی۔)


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.