کراچی کے ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے 2019 میں فیل ہو جانے والے طلبہ کو فارم جمع کروانے کی ہدایت

image

ضمنی امتحانات 2019 میں فیل ہو جانیوالے طلبہ کوسالانہ امتحانات 2020 کیلئے رجسٹریشن اور پرمیشن فارم جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر سعید الدین کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ایسے طلبہ جو ضمنی امتحانات سال 2019 کے امتحانات میں فیل ہو گئے ہیں اور وہ دوبارہ 2020 کے سالانہ امتحانات میں شرکت کے خواہشمند ہیں ان کو رجسٹریشن اور پرمیشن فارم جمع کرانے کا خصوصی موقعہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

ایسے طلبہ اپنے رجسٹریشن اور پرمیشن فارم بغیر لیٹ فیس کے 24 جنوری تک جمع کرا سکتے ہیں، اس کے بعد شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے۔ بعد ازاں سالانہ امتحانات 2020 کیلئے پہلے سے جاری شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق 17 جنوری سے لیٹ فیس 2500 کے ساتھ رجسٹریشن اور پرمیشن فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.