کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ: گیارہویں جماعت کے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے تمام گروپس کے ان اہل اور خواہشمند ریگولر اور پرائیویٹ امیدواروں کیلئے امتحانی فارمز جمع کروانے کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے جو پہلی دفعہ گیارہویں جماعت کے امتحان میں شریک ہونا چاہتے ہیں اور انٹربورڈ کراچی میں انرولمنٹ یا رجسٹریشن فارم جمع کرواچکے ہیں۔

بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء میں شرکت کے اہل گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز پیر 13جنوری 2020ء سے 10فروری 2020ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں، کالجز اور ہائیر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی فارمز بروز منگل 11فروری اور بروز بدھ 12فروری کو بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروانے کے پابندہوں گے۔ یاد رہے کہ رواں سال بھی محترم وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء کی امتحانی فیس معاف کردی گئی ہے، لہٰذا گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے طلباء بغیر کسی فیس کے امتحانی فارمز اپنے کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں جمع کرواسکتے ہیں،تاریخ گزرنے کے بعد اور انرولمنٹ فارم جمع کروائے بغیر امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔

بورڈ کے جاری کردہ دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات 2020ء میں شرکت کے اہل پرائیویٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز پیر 13جنوری سے 27جنوری 2020ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں، پرائیویٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولز یہ امتحانی

فارمز بمع فیسوں کے پے آرڈرز بروز بدھ 29جنوری تک بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے۔پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے جو طلباء کسی ناگزیر وجہ سے اپنے امتحانی فارم درج بالا تاریخوں میں جمع نہیں کرواسکیں وہ اپنے امتحانی فارم 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز منگل 28جنوری سے بروز جمعرات 6 فروری 2020ء تک جبکہ ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز جمعہ 7فروری سے بروز پیر 17فروری 2020ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں۔ تاریخ گزرنے کے بعد اور انرولمنٹ فارم جمع کروائے بغیر امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔

بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کامرس اور آرٹس گروپس کے پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز پیر 13جنوری سے بروز جمعرات 30جنوری 2020ء تک سترہ یا زیادہ گریڈ کے حکومتی افسر سے تصدیق کے بعد انٹربورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کرواسکتے ہیں۔طلباء امتحانی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے UBLکی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں امتحانی فیس اور امتحانی فارم کی فیس جمع کروائیں گے جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم درج بالا شیڈول کے مطابق بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے، امتحانی فارم کے ساتھ میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی، رجسٹریشن کارڈ کی فوٹو کاپی یا رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی سلپ بھی لازمی لگانی ہوگی۔جو طلباء ناگزیر وجوہات کی بناء پر درج بالا تاریخوں میں امتحانی فارم جمع نہیں کرواسکیں وہ 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز جمعہ 31جنوری سے بروز بدھ 12فروری تک جبکہ ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بروز جمعرات 13فروری سے بروز منگل 25فروری تک اپنے امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.