میٹرک جنرل گروپ ریگولر کی مارک شیٹس جاری کرنے کا اعلان

image
اسکروٹنی فارم بھی 12جولائی سے متعلقہ بینکوں میں جمع کئے جاسکیں گے

کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے 12جولائی سیمیٹرک جنرل گروپ ریگولر کے سالانہ امتحانات 2019 کی مارک شیٹس جاری کر نے کا اعلان کر دیا ہے ۔میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق ریگولر طلبہ کی مارک شیٹس ان کے اسکولوں کو متعلقہ شیڈول کے مطابق جاری کر دی جائیں گی اور طلباء وطالبات اپنے اپنے اسکولوں سے ہی مارک شیٹس حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے کمرہ نمبر 6فرسٹ فلور بلاکAسے صبح9:30بجے سے شام4:00بجے(وقفہ نمازجمعہ1تا 2:30) تک جبکہ ہفتے کے روز بھی صبح 9:30سے 3:00بجے تک مارک شیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جمعہ 12جولائی کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔ہفتہ 13جولائی کوجمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی، ملیر ۔ پیر15جولائی کو لانڈھی، کورنگی، صدر،بن قاسم، کیماڑی، سائٹ، لیاری، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن ، گڈاپ کی مارک شیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں اسکروٹنی کے فارم بھی12جولائی سے9اگست 2019تک جمع کئے جاسکیں گے ۔ انہوں نے طلباء وطالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اسکروٹنی فارم نیشنل بینک ، حبیب بینک لمیٹڈ، عسکری کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی بورڈ آفس کی برانچوں سے حاصل کر کے وہیں جمع کروا سکتے ہیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.