اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول ، حصہ دوم، حصہ اول و دوم باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے سائنس گروپس کے عملی امتحانات 20مئی 2019ء سے شروع ہورہے ہیں۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/SC-PR/413/2019 کے مطابق سائنس
پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل گروپس کے ریگولر امیدواروں کے ساتھ پرائیویٹ
امیدواروں، ایڈیشنل سبجیکٹس اور امپروومنٹ آف ڈویژن دینے والے طلباء کے عملی
امتحانات کا آغاز 20مئی سے ہورہا ہے،عملی امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اور اہل
طالب علموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عملی امتحانات کا پروگرام 20مئی سے اپنے
متعلقہ کالجوں سے حاصل کرلیں۔