طلبا ء و طالبات کو کیش پرائز ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد

image
طلبہ اسی محنت اور لگن سے محنت کرکے ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں، پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین 10جولائی کو تمام اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا

کراچی ……ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت جمعرات کو ہومیو پیتھک آڈیٹوریم میں میٹرک 2017میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والے ٹاپ200 طلبا ء و طالبات کو کیش پرائز ایوارڈ دینے کی ایک تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کر رہے تھے ۔ تقریب میں سیکرٹری بورڈ سید محمد علی شائق، ڈائریکٹر ریسرچ حور مظہر، اساتذہ کرام ،اسکولوں کے سربراہان اور تعلیم سے وابستہ دیگر مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے خطاب کرتے ہوئے قابل طلبہ و طالبات ، ان کے ساتذہ اور والدین کو مبارکباد دی اور کہا کہ تمام طلباء وطالبات اسی محنت اور لگن سے محنت کریں اور ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجز کا حل تلاش کر کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ 10جولائی کو تمام اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ کا کیش پرائز کے حوالے سے شیڈول بورڈ کی ویب سائٹ پر اور اخبارات میں جاری کر دیا جائے گا اسی شیڈول کے تحت طلبہ اپنا کیش پرائز ایوارڈحاصل کر سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام طلبہ اپنا ایزی اکاؤنٹ کراچی کے کسی بھی بینک میں کھلوا کر اپنا چیک کیش کرا سکتے ہیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.