کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے آل پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید خالد شاہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد ان کے قریبی رشتہ داروں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے ان کیلئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ اﷲ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی شدید زخمی ہونے والی اہلیہ اور بچوں کو بھی جلد صحت یابی عطا فرمائے ۔
نماز جنازہ میں بورڈ کے ملازمین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔