انٹرمیڈیٹ بورڈ: امتحانی فارم جمع کرانے کا ایک اور موقع

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم اور حصہ اول و حصہ دوم باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کیلئے سائنس، کامرس اور آرٹس گروپس بشمول امپروومنٹ آف ڈویژن، بینیفٹ کیسز اور ایڈیشنل سبجیکٹس کے طلباء کو امتحانی فارم جمع کرانے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبرBIE/EG/49/2018کے مطابق سائنس، کامرس اور آرٹس گروپس بشمول امپروومنٹ آف ڈویژن، بینیفٹ کیسز اور ایڈیشنل سبجیکٹس کے پرائیویٹ طلباء اپنے امتحانی فارم ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے تصدیق کے بعد بروز منگل 20 مارچ 2018ء سے 3 اپریل 2018ء تک اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں واقع حبیب بینک بوتھ سمیت UBLکی مقررہ دس برانچوں میں جمع کرواسکتے ہیں، امتحانی فارم کی سترہ یا زیادہ گریڈ کے حکومتی افسر سے تصدیق کے ساتھ میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی، رجسٹریشن کارڈ کی فوٹو کاپی یا رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی سلپ بھی لگانی ہوگی۔

پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم بورڈ میں واقع حبیب بینک کے بوتھ کے علاوہ UBLکی دس برانچوں نارتھ کراچی برانچ ناگن چورنگی، نصیر آباد برانچ رحیم آباد نصیر آباد ایف بی ایریا شاہراہ پاکستان، کورنگی کے ایریا برانچ کے ایریا کورنگی نمبر پانچ، حسین ڈی سلوا برانچ سمیع ٹاور قادری مارکیٹ بلاک اے نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن برانچ نزد میٹرو سینما اورنگی ٹاؤن نمبر تین، ملیر ٹاؤن شپ برانچ ملیر ٹاؤن نیشنل ہائی وے، شہید ملت برانچ شہید ملت روڈ بالمقابل کراؤن پلازہ، حامد اسکوائر برانچ حامد اسکوائر بلاک 3 گلشن اقبال نزد ڈسکو بیکری، گارڈن برانچ نشتر روڈ بالمقابل زولوجیکل گارڈن اور بھٹائی کالونی برانچ پلاٹ نمبر 410/411بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ میں جمع کرواسکتے ہیں۔تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.