انٹر: سالانہ امتحانات میں شرکت کے اہل امیدواروں کو ایک اور موقع

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدواروں کو ایک اور موقع دیتے ہوئے انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی خصوصی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے ۔

بورڈ کے جاری کردہ لیٹر نمبر BIE/ENROLMENT/1032/2018 کے مطابق گورنمنٹ کالجوں اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء اپنے انرولمنٹ فارم 8مارچ 2018ء سے 17مارچ 2018ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہ فارم 19مارچ 2018ء تک بورڈ آفس میں جمع کروادیں۔یاد رہے کہ رواں سال محترم وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء کی انرولمنٹ فیس معاف کردی گئی ہے، لہٰذا گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے طلباء بغیر کسی فیس کے انرولمنٹ فارمز اپنے کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔

اسی طرح لیٹر نمبر BIE/ENROLMENT/1033/2018 کے مطابق پرائیویٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء اپنے انرولمنٹ فارم مبلغ 3750 روپے فیس کے ساتھ 8مارچ 2018ء سے 15مارچ 2018ء تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کروادیں جبکہ پرائیویٹ کالجز انرولمنٹ فارم بمع فیسوں کے پے آرڈر 16 مارچ 2018ء تک بورڈ آفس میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔

تاریخ گزرنے کے بعد انرولمنٹ فارم قبول نہیں کیے جائیں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.