گورنمنٹ اسکول٬ انرولمنٹ اور امتحانی فارمز کی تاریخ میں توسیع

image
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے تمام گورنمنٹ ،بلدیہ،میونسپل کارپوریشن اورلیبرڈپارٹمنٹ کے ماتحت آنے والے اسکولوں کے طلباء وطالبات کے امتحانی فارمز جمع کروانے کی تاریخ میں اضافہ کر دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ اسکولوں کے سربراہان امیدواروں کے انرولمنٹ اور امتحانی فارمز2018 بغیر کسی فیس کے 8دسمبر تک بورڈ آفس میں جمع کروا سکتے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے امیدواروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ڈپلیکیٹ مارک شیٹس،پرویژنل سرٹیفکیٹ اور مائیگریشن سرٹیفکیٹ ارجنٹ فیس دے کر ایک گھنٹے میں متعلقہ سیکشن سے دینے کا سلسلہ بھی شروع ہے۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.