کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون (نہم جماعت) کے امتحانی فارمز بغیر لیٹ فیس کے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ نہم جماعت کے
امتحانی فارم اب بغیر لیٹ فیس کے 17نومبر 2017 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے
کہا کہ طلباء و طالبات اور اسکولوں کے سربراہان جلد ہی امتحانی فارمز جمع کرا دیں
اس کے بعد پہلے سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق امتحانی فارمز لیٹ فیس کے ساتھ جمع کئے
جائیں گے۔