ثانوی تعلیمی بورڈ کا نہم جماعت کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان

image
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سال 2017کے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون (جماعت نہم) سائنس گروپ ریگولر کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ تاریخوں کو اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس میں پہلی منزل بلاک B کانفرنس ہال سے صبح 9:30 بجے سے شام 5:00بجے کے دوران مارکس شیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے سربراہان ہدایت دی جاتی ہے کہ مارکس شیٹس حاصل کرنے کے بعد فوری طور پر طلبہ و طالبات کو دے دی جائیں ، شکایت ملنے کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق7نومبر کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد،8نومبر کو جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی، صدر، 9نومبرکو ملیر، بن قاسم، لانڈھی، کورنگی اور 10 نومبر کو لیاری، کیماڑی، بلدیہ ٹاؤن، سائٹ، اورنگی ٹاؤن،گڈاپ مارکس شیٹس حاصل کر سکیں گے ۔ بعد ازاں جماعت نہم سائنس ریگولر کے طلباء وطالبات 7نومبر سے 13دسمبر 2017تک اپنے اسکروٹنی فارم متعلقہ بورڈ کی برانچوں نیشنل بینک، حبیب بینک، یوبی ایل، عسکری بینک بورڈ کی برانچوں سے حاصل کر کے وہیں جمع کروا سکتے ہیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.