کراچی: انٹر سال اول میں داخلوں کا آغاز

image
کراچی کے کالجز میں مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت گیارہویں داخلوں کا آغاز جمعہ 11 اگست سے ہوچکا ہے، تعلیمی سیشن 2017-18میں داخلوں کے سلسلے میں اجلاس سیکرٹری کالج ایجوکیشن پرویزاحمد سیہڑ کی زیر صدارت ہوا، جس میں ڈائریکٹر کالجز کراچی پروفیسر معشوق بلوچ، سیکرٹری مرکزی داخلہ پروگرام پروفیسر مراد علی راہموں، ڈپٹی سیکرٹری اکیڈمک اینڈ ٹریننگ پروفیسر اقبال جمانی ، فوکل پرسن مرکزی داخلہ پروگرام و ڈپٹی ڈائیریکٹر پروفیسر محمد افضال، فوکل پرسن آئی ٹی سیکشن سجاد سومرو نے شرکت کی ،اجلاس میں داخلوں کیلئے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی۔

داخلے 77کالجز و ہائر سیکنڈری اسکولز طلبا اور 79کالجز و ہائر سیکنڈری اسکولز طالبات میں دیئے جائینگے جس کیلئے کل 103650 نشستیں مقرر کی گئی ہیں۔ داخلوں کیلئے درخواستیں مکمل طور پر آن لائن جاری ہونگی ، امیدوار محکمہ تعلیم سندھ کی ویب سائٹ www.sindheducation.gov.pk/SECCAP پر آن لائن درخواستیں گھر بیٹھے جمع کرواسکتے ہیں، موبائل فونزسے انٹر نیٹ کے ذریعے بھی یہ درخواست جمع کروائی جا سکتی ہیں جن طلبہ و طالبات کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہے وہ اپنے کسی بھی نزدیکی کالج سے رابطہ کریں اس حوالے سے تمام کالجز کے پرنسپلز کو پابند کیا گیا کہ وہ طلبہ و طالبات کے فارم آن لائن جمع کریں جس کی کوئی قیمت مقرر نہیں ۔

اس سلسلے میں کالجز پرنسپلز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ان طلبہ و طالبات کو آن لائن فارم جمع کراوانے کی سہولت فراہم کریں اور اس کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے ۔در خواستیں جمع کروانے کے لئے مارکس شیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ طلبہ و طالبات جنہوں نے میٹرک کا امتحان کراچی کے علاوہ دیگر بورڈ سے پاس کیا ہے ،وہ اپنے درخواست فارم ڈی جی کالجز کے دفتر میں مارکس شیٹ کے ساتھ جمع کرو ا سکتے تھے۔ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 اگست ہے۔داخلوں کے لئے پلیسمنٹ لسٹ کے اجرا ء کا مرحلہ 7ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا اور کالجز میں کلاسز کا آغاز 11ستمبر تک یقینی بنایا جائے گا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.