بھارت میں فلائٹ آپریشن مفلوج ہونے کے باعث کرکٹرز شدید پریشان

image

انڈیا میں فلائٹ آپریشن مفلوج ہونے کی وجہ سے انڈر 19 اور انڈر 16 کرکٹرز رُل گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا کے فلائٹ آپریشنز کے مفلوج ہونے کی وجہ سے انڈر 19 کوچ بہار اور وجے مرچنٹ ٹرافی میں حصہ لینے والی ٹیمیں متاثر ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلائٹس منسوخ ہونے کی وجہ سے ڈومیسٹک ایج گروپ کرکٹرز ائیر پورٹس پر پھنس گئے ہیں، ٹورنامنٹس ملک کے مختلف وینیوز پر پیر سے شروع ہورہے ہیں، ریاستی ٹیموں کو وینیوز پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مختلف ریاستوں کی کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹیموں کو بسوں پر وینیوز پر بھیجنے پر مجبور ہیں، بنگال اور مقبوضہ کشمیر کی ٹیمیں بسوں پر وینیوز کے لیے روانہ ہوئیں۔

صدر بھارتی کرکٹ بورڈ متھن منہاس کا کہنا ہے کہ یہ مشکل وقت ہے جو کسی کے کنٹرول میں نہیں، اگر ریاستی ٹیمیں تاخیر سے پہنچتی ہیں تو میچز ایک دن تاخیر سے شروع ہوں گے، ٹیموں کے وینیوز پر پہنچنے کے بعد میچ آفیشلز آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US