آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل طلب، پاکستان کیلیے 1.2 ارب ڈالر منظوری متوقع

image

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے لیے اپنے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس کل 8 دسمبر کو طلب کرلیا ہے، جس کا باضابطہ شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دیے جانے کا قوی امکان ہے، جس میں سے 1 ارب ڈالر موجودہ قرض پروگرام کے تحت جبکہ 20 کروڑ ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں شامل ہوں گے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت پاکستان نے تمام مالی و انتظامی شرائط پوری کردی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ایک لازمی شرط یہ تھی کہ بورڈ اجلاس سے قبل کرپشن اینڈ گورننس ڈائیگناسٹک رپورٹ جاری کی جائے، جسے پاکستان نے بروقت مکمل کرکے شائع کردیا ہے۔

حکومتی حکام پرامید ہیں کہ قسط کی منظوری سے نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی بلکہ معاشی استحکام کی کوششوں کو بھی تقویت ملے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US