Surat Yaseen with Urdu Translation

سورة يس

Para / Chapter
22 - 23
Voice
Surah Yaseen Recited by Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim, Urdu Translation by Moulana Fateh Muhammad Jalandari
Download
Click here to Download
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

یٰسٓ ﴿۱﴾ قسم ہے قرآن کی جو حکمت سے بھرا ہوا ہے ﴿۲﴾ اے محمدﷺ) بےشک تم پیغمبروں میں سے ہو ﴿۳﴾ سیدھے رستے پر ﴿۴﴾ یہ خدائے) غالب (اور) مہربان نے نازل کیا ہے ﴿۵﴾ تاکہ تم ان لوگوں کو جن کے باپ دادا کو متنبہ نہیں کیا گیا تھا متنبہ کردو وہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں ﴿۶﴾ ان میں سے اکثر پر (خدا کی) بات پوری ہوچکی ہے سو وہ ایمان نہیں لائیں گے ﴿۷﴾ ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال رکھے ہیں اور وہ ٹھوڑیوں تک (پھنسے ہوئے ہیں) تو ان کے سر اُلل رہے ہیں ﴿۸﴾ اور ہم نے ان کے آگے بھی دیوار بنا دی اور ان کے پیچھے بھی۔ پھر ان پر پردہ ڈال دیا تو یہ دیکھ نہیں سکتے ﴿۹﴾ اور تم ان کو نصیحت کرو یا نہ کرو ان کے لئے برابر ہے وہ ایمان نہیں لانے کے ﴿۱۰﴾ تم تو صرف اس شخص کو نصیحت کرسکتے ہو جو نصیحت کی پیروی کرے اور خدا سے غائبانہ ڈرے سو اس کو مغفرت اور بڑے ثواب کی بشارت سنا دو ﴿۱۱﴾ بےشک ہم مردوں کو زندہ کریں گے اور جو کچھ وہ آگے بھیج چکے اور (جو) ان کے نشان پیچھے رہ گئے ہم ان کو قلمبند کرلیتے ہیں۔ اور ہر چیز کو ہم نے کتاب روشن (یعنی لوح محفوظ) میں لکھ رکھا ہے۔ ﴿۱۲﴾ اور ان سے گاؤں والوں کا قصہ بیان کرو جب ان کے پاس پیغمبر آئے ﴿۱۳﴾ (یعنی) جب ہم نے ان کی طرف دو (پیغمبر) بھیجے تو انہوں نے ان کو جھٹلایا۔ پھر ہم نے تیسرے سے تقویت دی تو انہوں نے کہا کہ ہم تمہاری طرف پیغمبر ہو کر آئے ہیں ﴿۱۴﴾ وہ بولے کہ تم (اور کچھ) نہیں مگر ہماری طرح کے آدمی (ہو) اور خدا نے کوئی چیز نازل نہیں کی تم محض جھوٹ بولتے ہو ﴿۱۵﴾ انہوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار جانتا ہے کہ ہم تمہاری طرف (پیغام دے کر) بھیجے گئے ہیں ﴿۱۶﴾ اور ہمارے ذمے تو صاف صاف پہنچا دینا ہے اور بس ﴿۱۷﴾ وہ بولے کہ ہم تم کو نامبارک سمجھتے ہیں۔ اگر تم باز نہ آؤ گے تو ہم تمہیں سنگسار کردیں گے اور تم کو ہم سے دکھ دینے والا عذاب پہنچے گا ﴿۱۸﴾ انہوں نے کہا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہے۔ کیا اس لئے کہ تم کو نصیحت کی گئی۔ بلکہ تم ایسے لوگ ہو جو حد سے تجاوز کر گئے ہو ﴿۱۹﴾ اور شہر کے پرلے کنارے سے ایک آدمی دوڑتا ہوا آیا کہنے لگا کہ اے میری قوم پیغمبروں کے پیچھے چلو ﴿۲۰﴾ ایسوں کے جو تم سے صلہ نہیں مانگتے اور وہ سیدھے رستے پر ہیں ﴿۲۱﴾ اور مجھے کیا ہے میں اس کی پرستش نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے ﴿۲۲﴾ کیا میں ان کو چھوڑ کر اوروں کو معبود بناؤں؟ اگر خدا میرے حق میں نقصان کرنا چاہے تو ان کی سفارش مجھے کچھ بھی فائدہ نہ دے سکے اور نہ وہ مجھ کو چھڑا ہی سکیں ﴿۲۳﴾ تب تو میں صریح گمراہی میں مبتلا ہوگیا ﴿۲۴﴾ میں تمہارے پروردگار پر ایمان لایا ہوں سو میری بات سن رکھو ﴿۲۵﴾ حکم ہوا کہ بہشت میں داخل ہوجا۔ بولا کاش! میری قوم کو خبر ہو ﴿۲۶﴾ کہ خدا نے مجھے بخش دیا اور عزت والوں میں کیا ﴿۲۷﴾ اور ہم نے اس کے بعد اس کی قوم پر کوئی لشکر نہیں اُتارا اور نہ ہم اُتارنے والے تھے ہی ﴿۲۸﴾ وہ تو صرف ایک چنگھاڑ تھی (آتشین) سو وہ (اس سے) ناگہاں بجھ کر رہ گئے ﴿۲۹﴾ بندوں پر افسوس ہے کہ ان کے پاس کوئی پیغمبر نہیں آتا مگر اس سے تمسخر کرتے ہیں ﴿۳۰﴾ کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان سے پہلے بہت سے لوگوں کو ہلاک کردیا تھا اب وہ ان کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے ﴿۳۱﴾ اور سب کے سب ہمارے روبرو حاضر کيے جائیں گے ﴿۳۲﴾ اور ایک نشانی ان کے لئے زمین مردہ ہے کہ ہم نے اس کو زندہ کیا اور اس میں سے اناج اُگایا۔ پھر یہ اس میں سے کھاتے ہیں ﴿۳۳﴾ اور اس میں کھجوروں اور انگوروں کے باغ پیدا کیے اور اس میں چشمے جاری کردیئے ﴿۳۴﴾ تاکہ یہ ان کے پھل کھائیں اور ان کے ہاتھوں نے تو ان کو نہیں بنایا تو پھر یہ شکر کیوں نہیں کرتے؟ ﴿۳۵﴾ وہ خدا پاک ہے جس نے زمین کی نباتات کے اور خود ان کے اور جن چیزوں کی ان کو خبر نہیں سب کے جوڑے بنائے ﴿۳۶﴾ اور ایک نشانی ان کے لئے رات ہے کہ اس میں سے ہم دن کو کھینچ لیتے ہیں تو اس وقت ان پر اندھیرا چھا جاتا ہے ﴿۳۷﴾ اور سورج اپنے مقرر رستے پر چلتا رہتا ہے۔ یہ (خدائے) غالب اور دانا کا (مقرر کیا ہوا) اندازہ ہے ﴿۳۸﴾ اور چاند کی بھی ہم نے منزلیں مقرر کردیں یہاں تک کہ (گھٹتے گھٹتے) کھجور کی پرانی شاخ کی طرح ہو جاتا ہے ﴿۳۹﴾ نہ تو سورج ہی سے ہوسکتا ہے کہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات ہی دن سے پہلے آسکتی ہے۔ اور سب اپنے اپنے دائرے میں تیر رہے ہیں ﴿۴۰﴾ اور ایک نشانی ان کے لئے یہ ہے کہ ہم نے ان کی اولاد کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کیا ﴿۴۱﴾ اور ان کے لئے ویسی ہی اور چیزیں پیدا کیں جن پر وہ سوار ہوتے ہیں ﴿۴۲﴾ اور اگر ہم چاہیں تو ان کو غرق کردیں۔ پھر نہ تو ان کا کوئی فریاد رس ہوا اور نہ ان کو رہائی ملے ﴿۴۳﴾ مگر یہ ہماری رحمت اور ایک مدت تک کے فائدے ہیں ﴿۴۴﴾ اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو تمہارے آگے اور جو تمہارے پیچھے ہے اس سے ڈرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے ﴿۴۵﴾ اور ان کے پاس ان کے پروردگار کی کوئی نشانی نہیں آتی مگر اس سے منہ پھیر لیتے ہیں ﴿۴۶﴾ اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو رزق خدا نے تم کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرو۔ تو کافر مومنوں سے کہتے ہیں کہ بھلا ہم ان لوگوں کو کھانا کھلائیں جن کو اگر خدا چاہتا تو خود کھلا دیتا۔ تم تو صریح غلطی میں ہو ﴿۴۷﴾ اور کہتے ہیں اگر تم سچ کہتے ہو تو یہ وعدہ کب (پورا) ہوگا؟ ﴿۴۸﴾ یہ تو ایک چنگھاڑ کے منتظر ہیں جو ان کو اس حال میں کہ باہم جھگڑ رہے ہوں گے آپکڑے گی ﴿۴۹﴾ پھر نہ وصیت کرسکیں گے اور نہ اپنے گھر والوں میں واپس جاسکیں گے ﴿۵۰﴾ اور (جس وقت) صور پھونکا جائے گا یہ قبروں سے (نکل کر) اپنے پروردگار کی طرف دوڑ پڑیں گے ﴿۵۱﴾ کہیں گے اے ہے ہمیں ہماری خوابگاہوں سے کس نے (جگا) اُٹھایا؟ یہ وہی تو ہے جس کا خدا نے وعدہ کیا تھا اور پیغمبروں نے سچ کہا تھا ﴿۵۲﴾ صرف ایک زور کی آواز کا ہونا ہوگا کہ سب کے سب ہمارے روبرو آحاضر ہوں گے ﴿۵۳﴾ اس روز کسی شخص پر کچھ ظلم نہیں کیا جائے گا اور تم کو بدلہ ویسا ہی ملے گا جیسے تم کام کرتے تھے ﴿۵۴﴾ اہل جنت اس روز عیش ونشاط کے مشغلے میں ہوں گے ﴿۵۵﴾ وہ بھی اور ان کی بیویاں بھی سایوں میں تختوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے ﴿۵۶﴾ وہاں ان کے لئے میوے اور جو چاہیں گے (موجود ہوگا) ﴿۵۷﴾ پروردگار مہربان کی طرف سے سلام (کہا جائے گا) ﴿۵۸﴾ اور گنہگارو! آج الگ ہوجاؤ ﴿۵۹﴾ اے آدم کی اولاد ہم نے تم سے کہہ نہیں دیا تھا کہ شیطان کو نہ پوجنا وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ﴿۶۰﴾ اور یہ کہ میری ہی عبادت کرنا۔ یہی سیدھا رستہ ہے ﴿۶۱﴾ اور اس نے تم میں سے بہت سی خلقت کو گمراہ کردیا تھا۔ تو کیا تم سمجھتے نہیں تھے؟ ﴿۶۲﴾ یہی وہ جہنم ہے جس کی تمہیں خبر دی جاتی ہے ﴿۶۳﴾ (سو) جو تم کفر کرتے رہے ہو اس کے بدلے آج اس میں داخل ہوجاؤ ﴿۶۴﴾ آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگا دیں گے اور جو کچھ یہ کرتے رہے تھے ان کے ہاتھ ہم سے بیان کردیں گے اور ان کے پاؤں (اس کی) گواہی دیں گے ﴿۶۵﴾ اور اگر ہم چاہیں تو ان کی آنکھوں کو مٹا کر (اندھا کر) دیں۔ پھر یہ رستے کو دوڑیں تو کہاں دیکھ سکیں گے ﴿۶۶﴾ اور اگر ہم چاہیں تو ان کی جگہ پر ان کی صورتیں بدل دیں پھر وہاں سے نہ آگے جاسکیں اور نہ (پیچھے) لوٹ سکیں ﴿۶۷﴾ اور جس کو ہم بڑی عمر دیتے ہیں تو اسے خلقت میں اوندھا کردیتے ہیں تو کیا یہ سمجھتے نہیں؟ ﴿۶۸﴾ اور ہم نے ان (پیغمبر) کو شعر گوئی نہیں سکھائی اور نہ وہ ان کو شایاں ہے۔ یہ تو محض نصیحت اور صاف صاف قرآن (پُرازحکمت) ہے ﴿۶۹﴾ تاکہ اس شخص کو جو زندہ ہو ہدایت کا رستہ دکھائے اور کافروں پر بات پوری ہوجائے ﴿۷۰﴾ کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ جو چیزیں ہم نے اپنے ہاتھوں سے بنائیں ان میں سے ہم نے ان کے لئے چارپائے پیدا کر دیئے اور یہ ان کے مالک ہیں ﴿۷۱﴾ اور ان کو ان کے قابو میں کردیا تو کوئی تو ان میں سے ان کی سواری ہے اور کسی کو یہ کھاتے ہیں ﴿۷۲﴾ اور ان میں ان کے لئے (اور) فائدے اور پینے کی چیزیں ہیں۔ تو یہ شکر کیوں نہیں کرتے؟ ﴿۷۳﴾ اور انہوں نے خدا کے سوا (اور) معبود بنا لیے ہیں کہ شاید (ان سے) ان کو مدد پہنچے ﴿۷۴﴾ (مگر) وہ ان کی مدد کی (ہرگز) طاقت نہیں رکھتے۔ اور وہ ان کی فوج ہو کر حاضر کیے جائیں گے ﴿۷۵﴾ تو ان کی باتیں تمہیں غمناک نہ کردیں۔ یہ جو کچھ چھپاتے اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں ہمیں سب معلوم ہے ﴿۷۶﴾ کیا انسان نے نہیں دیکھا کہ ہم نے اس کو نطفے سے پیدا کیا۔ پھر وہ تڑاق پڑاق جھگڑنے لگا ﴿۷۷﴾ اور ہمارے بارے میں مثالیں بیان کرنے لگا اور اپنی پیدائش کو بھول گیا۔ کہنے لگا کہ (جب) ہڈیاں بوسیدہ ہوجائیں گی تو ان کو کون زندہ کرے گا؟ ﴿۷۸﴾ کہہ دو کہ ان کو وہ زندہ کرے گا جس نے ان کو پہلی بار پیدا کیا تھا۔ اور وہ سب قسم کا پیدا کرنا جانتا ہے ﴿۷۹﴾ جس نے تمہارے لئے سبز درخت سے آگ پیدا کی پھر تم اس (کی ٹہنیوں کو رگڑ کر ان) سے آگ نکالتے ہو ﴿۸۰﴾ بھلا جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا، کیا وہ اس بات پر قادر نہیں کہ (ان کو پھر) ویسے ہی پیدا کر دے۔ کیوں نہیں۔ اور وہ تو بڑا پیدا کرنے والا اور علم والا ہے ﴿۸۱﴾ اس کی شان یہ ہے کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس سے فرما دیتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے ﴿۸۲﴾ وہ (ذات) پاک ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہت ہے اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے ﴿۸۳

Browse Surah Yaseen by Ayat
Reviews & Comments

There are numerous trainings fenced in this surah. Surah Yaseen is my most loved most
surat of the Holy Qur'an that I adore understanding it. I cherish presenting it generally.

Usama, Madrid Fri 05 Jan, 2018

Now we have the facility available now to restate the surah Yaseen easily who mentioned there with the every ayat Urdu translation without get any trouble

ashraf, islamabad Thu 28 Dec, 2017

The surah Yaseen available now ta this online way who help us to restate that easily without get any trouble with the whole surah Urdu translation

tabinda, Karachi Thu 28 Dec, 2017

I just learn many Qurani Surah from here which helps me really much for learning the best Qurai Surah which is the best thing in the morning

Samad, Karachi Tue 26 Dec, 2017

I can easily learn the Surah Yaseen with the help of these videos mentioned here because it helps me really much to recite on proper way

Kashna, Karachi Tue 26 Dec, 2017

I still learning QUrani Surah with the help of this videos which helps me really much to find out the good audio service I ever have here

Naveed, Karachi Sun 24 Dec, 2017

Learn the Surah Yaseen with the help of these video mentioned here and this will also guide you with the amazing audio which is understand able

Sadiq, Karachi Sun 24 Dec, 2017

The good facility available now for every Muslim because now we easily restate the whole holy Quran surah with this surah Yaseen who mentioned at this online page

anoosha, Panjab Fri 22 Dec, 2017

The surah Yaseen is available now with the every ayat translation that could help us to restate that with the Urdu translation

sameena, lahore Fri 22 Dec, 2017

Now we don’t have to find out the any surah tilawat form anywhere or any places because we have the best way to listen the any surah in their audio

aneesa, multan Thu 21 Dec, 2017

Learn the Surah Yaseen with help of this video mentioned here and this is really good for everyone who would like to learn Qurani Surah

Kashif, Karachi Wed 20 Dec, 2017

This is the beautiful surah of the holy Quran of surah Yaseen which help us to restate that easily with the Urdu translation that help us to understand the whole surah easily

seema, Panjab Fri 15 Dec, 2017

I have learn Surah Yaseen from this video which is mentioned here and helps me really much for getting the complete pronunciation

fareeha, islamabad Wed 13 Dec, 2017

Help you to learn Surat Yaseen because here you can easily get the perfect pronunciation of every QUrani Surah what you exactly want.

abeer, islamabad Tue 12 Dec, 2017

There has the good way to restate the Surah yaseen easily without get any trouble that’s why I am restating that with their understanding in the loudly voice.

zara, islamabad Tue 05 Dec, 2017

This is the beautiful surah of the holy Quran of Surah yaseen which we easily listen that by the audio clip who available there in the Urdu language also.

anam, Karachi Fri 01 Dec, 2017

Yaseen is the name our wonderful Holy Prophet Hazrat Muhamad (Sal'laho Alaihi Wa Aal e Hi Wasalam) that is the reason I value giving it elucidation and illumination.

fasiha, rwp Tue 28 Nov, 2017

I am a voyager and regardless of any place I go, on the off chance that I am having the entrance to the web, I can without much of a stretch access to any surah of Qur'an Majeed and quite recently I am perusing Surah Yaseen from this web page.

falak, gujrat Sun 26 Nov, 2017

Surah Yaseen is mentioned here you can search for more videos available here in this webpage for the better way to learn Qurani Surah

Sameer, Karachi Wed 22 Nov, 2017

I don’t have to need any site to restate and listen the holy Quran because I only use the online way that gives me the all surah of holy Quran with their tafseer

farheen, Karachi Mon 20 Nov, 2017

Surah Yaseen is recognized as the ‘Heart of Holy Quran”. This title is given to this Surah and is supported by the sayings of Holy Prophet (P.B.U.H.) as, “Surely everything has a heart, and the heart of the Quran is Yaseen. I would love that it be in the heart of every person of my people.” (Tafsir-al- Sabuni Vol.2)

Another benefit of reciting Surah Yaseen is mentioned in Tirmidhi as, whoever recites Surah Yasin once, Allah Almighty will record the reward of reciting the Holy Quran ten times. Surat Yaseen also carries the benefits of dying person and forgiveness. Surah Yaseen is the 36th Surah of the Quran, the word “Yasin” belongs to ‘Loh e Mehfooz’, and its meaning is Unknown. It has five Rukus and eighty three verses. Surah Yaseen is also known as the heart of Quran and it was revealed in Makkah. According to the Scholars of Islam, its seven ‘Mubeen’ has great benefits for those who recited this Surah one time daily. You can listen and read Surah Yasin with Urdu Translation by Maulana Fateh Muhammad Jalandhari.

Hamariweb.com provides full Surah Yasin mp3 audio with Urdu text and video. The page is also available with English and Arabic language recitation of the Surat. You can also download Surah Yaseen in MP3 format for computer and mobile devices. Listen to Surah Yasin Tilawat and complete Ayahs in the beautiful voices of Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim with reading Urdu tarjuma online. You can easily listen and understand the meaning of Surah Yasin recited in clear and beautiful voice.

MORE ON ISLAM
MORE ON HAMARIWEB