Surah Bayyinah Tafseer

The Surah Bayyinah Tafseer in Urdu translation with mp3 audio format. It's a Madani Surah and has a total of 8 verses, you can listen to Surah Bayyinah Tafseer online audio in the voice of Dr. Israr Ahmed to learn about surah and understand it. Dr. Israr Ahmed is a well-known Islamic scholar who explains Quran on different topics in detail.

Para / Chapter Voice
30 Dr. Israr Ahmed
<
Al-Bayyinah
>
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ (کفر سے) باز رہنے والے نہ تھے جب تک ان کے پاس کھلی دلیل (نہ) آتی ﴿۱﴾ (یعنی) خدا کے پیغمبر جو پاک اوراق پڑھتے ہیں ﴿۲﴾ جن میں( مستحکم) آیتیں لکھی ہوئی ہیں ﴿۳﴾ اور اہل کتاب جو متفرق (و مختلف) ہوئے ہیں تو دلیل واضح آنے کے بعد( ہوئے ہیں) ﴿۴﴾ اور ان کو حکم تو یہی ہوا تھا کہ اخلاص عمل کے ساتھ خدا کی عبادت کریں (اور) یکسو ہو کراورنماز پڑھیں اور زکوٰة دیں اور یہی سچا دین ہے ﴿۵﴾ جو لوگ کافر ہیں (یعنی) اہل کتاب اور مشرک وہ دوزخ کی آگ میں پڑیں گے (اور) ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ یہ لوگ سب مخلوق سے بدتر ہیں ﴿۶﴾ (اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ تمام خلقت سے بہتر ہیں ﴿۷﴾ ان کا صلہ ان کے پروردگار کے ہاں ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ابدالاباد ان میں رہیں گے۔ خدا ان سے خوش اور وہ اس سے خوش۔ یہ (صلہ) اس کے لیے ہے جو اپنے پروردگار سے ڈرتا رہا ﴿۸

Reviews & Comments

Surah Bayyinah tafseer is on my list of to do during the holy month of Ramadan. Thank you so much guys for this blessed service towards all Muslims. Don’t have words to pay my regards to you guys. Jazak Allah!

  • Sabrina, Lahore
  • Fri 12 May, 2017
captcha