Surah Lail Tafseer

The Surah Lail Tafseer in Urdu translation with mp3 audio format. It's a Makki Surah and has a total of 21 verses, you can listen to Surah Lail Tafseer online audio in the voice of Dr. Israr Ahmed to learn about surah and understand it. Dr. Israr Ahmed is a well-known Islamic scholar who explains Quran on different topics in detail.

Para / Chapter Voice
30 Dr. Israr Ahmed
<
Al-Lail
>
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے ﴿۱﴾ اور دن کی قسم جب چمک اٹھے ﴿۲﴾ اور اس (ذات) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کیے ﴿۳﴾ کہ تم لوگوں کی کوششں طرح طرح کی ہے ﴿۴﴾ تو جس نے (خدا کے رستے میں مال) دیا اور پرہیز گاری کی ﴿۵﴾ اور نیک بات کو سچ جانا ﴿۶﴾ اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے ﴿۷﴾ اور جس نے بخل کیا اور بےپروا بنا رہا ﴿۸﴾ اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا ﴿۹﴾ اسے سختی میں پہنچائیں گے ﴿۱۰﴾ اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا ﴿۱۱﴾ ہمیں تو راہ دکھا دینا ہے ﴿۱۲﴾ اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں ﴿۱۳﴾ سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا ﴿۱۴﴾ اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے ﴿۱۵﴾ جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا ﴿۱۶﴾ اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا ﴿۱۷﴾ جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو ﴿۱۸﴾ اور (اس لیے) نہیں( دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے ﴿۱۹﴾ بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے ﴿۲۰﴾ اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا ﴿۲۱

Reviews & Comments

Accessing the whole Surah Lail tafseer is no more difficult. This page comprise of tafseer in short audio parts so you can listen and comprehend the meaning properly.

  • Rayyan, Karachi
  • Fri 12 May, 2017
captcha