میں اور میرے دوست

دوستوں سے ہے زندگی کا مزا۔۔۔دوست ہی ہیں زندگی

ویسے تو بہت سی نعمتیں بھری پڑی ہیں کائنات میں،،،ان میں سے اک دوست بھی ہیں،،،جس طرح آپ
پڑوسی نہیں بدل سکتے،،،دوست بدلنے بھی بہت مشکل ہیں،،،
ان کی بہت سی قسمیں ہیں،،،اگر ان کی کلاسیفیکیشن کی جائے،،،تو بہت سی قسم کے دوست پائے
جاتے ہیں،،،جیسے کلاس فیلو،،،محلہ فیلو،،،گراؤنڈ فیلو،،،آوارہ گرد فیلو،،،ورک پلیس فیلو،،
اور بس ،،ویگن،،یا ٹرین فیلو،،،
اسکے علاوہ بھی بہت سی اقسام کے دوست اس کائنات میں پائے جاتے ہیں،،،جوپھر کبھی ذکرِ خاص
میں لائے جائیں گے،،،
کچھ دوست ایسے ورسٹائل ہوتے ہیں کہ ان کو آپکاآرام بہت زہر لگتا ہے،،،آپ تھکے ہوئے ہوں،،،
دفتر سے باس کی جھڑکیاں سن کر آئے ہوں،،،یا پھرکوئی بھی معصوم سا شوہر نما انسان ،،،بیوی کے
طعنے سن کر بے شرمی کی نیند سونےکی کوشش کررہا ہو،،،تو یہ اس ٹائم ہی نازل ہوتے ہیں،،،پورا
قصہِ ذلت کہیں سے سن کر،،،پھر آپ کی زبانی سننے کی خواہش کا اظہار کریں گے،،،پھر مزےاور
چٹکارے لےلے کر آے ٹو زی آپ سے سنیں گے،،،دل میں لڈو پھوٹ رہے ہوں گے،،،،،مگر
مگرمچھ کےآنسو بہائیں گے،،،جیسے یو۔این۔او۔۔کرتا ہےسب کچھ جان بوجھ کر ،،،مسلمانوں کو
تباہ ہوتا دیکھنے کےبعد جنزل اسمبلی کےاجلاس میں بلا کر ،،،مزے لےلےکر سنتا ہے،،،
پھر اک لنگڑی لولی سے ریزو لوشن پاس کرکے یہ جا وہ جا،،،

کچھ دوست ہمارے خزانےکےانچارج کی طرح ہوتے ہیں،،،ان کاکام صرف پیسے مانگنا،،،اورآئندہ سے
کشکول توڑنے کا وعدہ کرنا ہوتا ہے،،،بس یوں سمجھ لیجئے،،،کہ یہ ان کی ڈیوٹی ہوتی ہے
جسے وہ پوری ایمانداری سے نبھاتے ہیں،،،
کچھ دوست ایسے ہوتے ہیں جو آپ کےبیمار پڑنےکا انتظار کرتےرہتے ہیں،،،جیسے ہی آپ بیمار
پڑے،،،آپ سےملیں گے،،،مزاج پوچھیں گے،،،اور آپ کی صحت میں بہتری کا اس وقت تک
پوچھتےرہیں گے،،،جب تک چائے بسکٹ ختم نہ ہو جائیں،،،
پھرآپ سےاس ڈاکٹر کا پوچھیں گے،،،ذیادہ انٹرسٹ وہاں کی نرس میں لیں گے،،،کیسی تھی،،،
آپ نے غصہ دکھایا تو فوراَ پینترا بدلا،،،مطلب انجکشن آرام سے ہی لگاتی ہے نہ،،،
بھائی خان صاحب!! کچھ نرسز کا ہاتھ بہت بھاری ہوتا ہے،،،پھراپنا رائٹ یا لیفٹ گال سہلائیں گے
آپ مسکرائیں تو فوراَ،،،بھائی ہاتھ بھاری ہو تو انجکشن میں کافی درد ہوتا ہے،،،

کچھ دوست باقی ہیں،،،ان کا ذکر ہم پرادھار ہے۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1193589 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.