25 دنوں میں اس لڑکی پر کیا گزری؟ دردناک داستان

25 سالہ لیزا تھریس کا تعلق Louisville ہے اور وہ ریڈیالوجی کی طالبہ ہیں- لیزا 23 جولائی 2017 کو اچانک لاپتہ ہوگئیں لیکن تقریباً 25 دن بعد جب وہ بازیاب ہوئیں تو انہیں پہچاننا بھی مشکل تھا- درحقیقت لیزا اپنے ساتھ سفر کرنے والے دو افراد سے بچنے کے لیے الباما کے گہرے جنگل میں داخل ہوگئیں اور بھٹک گئیں- تاہم وہ بدترین حالت میں کسی نہ کسی طرح 25 دن بعد جنگل سے ملحق سڑک کے قریب پہنچ گئیں جس کا لیزا کو خود بھی اندازہ نہیں ہوا-
 

image


خوش قسمتی سے جنگل کے پاس سے گزرنے والی ایک خاتون Judy Garner کی نظر ہلتی ہوئی جھاڑیوں پر پڑی جسے انہوں نے کسی جنگلی جانور کی حرکت سمجھا- تاہم جلد ہی انہیں احساس ہوا کہ جھاڑیوں میں کوئی جانور نہیں بلکہ جیتا جاگتا انسان موجود ہے-

جوڈی نے دیکھا کہ لیزا کے جسم پر صرف خراشیں ہی خراشیں ہیں اور جگہ جگہ مختلف کیڑوں کے کاٹنے کے نشانات موجود ہیں جس کے بعد خاتون نے فوراً لیزا کو پہلے پانی پلایا اور ساتھ ہی پولیس سے رابطہ کیا-

لیزا کا کہنا تھا کہ “ جنگل میں گزارے گئے اس 25 دن کے دوران میں نے بھوک لگنے پر صرف بیریز کھائیں اور پیاس محسوس ہونے پر پانی کے طور پر کیچڑ پیا ہے- میں دو افراد Manley Davis اور Randall Oswald سے جان بچانے کے لیے جنگل میں تو داخل ہوگئی لیکن چونکہ جنگل سے واقفیت نہیں رکھتی تھی اس لیے بھٹک گئی“-

لیزا اس تمام عرصے کے دورانہ نہ صرف درد میں مبتلا رہی بلکہ انتہائی کمزور بھی ہوگئی- اس کا جسم کوئی ایک انچ کا حصہ بھی ایسا نہیں جو متاثر نہ ہوا ہو-
 

image


دوسری جانب پولیس ان دونوں افراد کو لیزا کی گمشدگی کے دو ہفتے بعد پہلے ہی چوری کے الزام میں گرفتار کر چکی ہے- ان دونوں نے 50 ہزار ڈالر کی مالیت کا شکار اور کیمپنگ کا سامان چرایا لیکن پکڑے جانے کے بعد دورانِ تفتیش یہ بھی انکشاف کیا کہ “ لیزا کیمپ کی جانب جاتے ہوئے سفر میں ہمارے ساتھ تھی لیکن اسے ہمارے چوری کے منصوبے کا علم ہوگیا جس کے بعد اس نے چلتی ہوئی وین سے چھلانگ لگا دی اور غائب ہوگئی“-

YOU MAY ALSO LIKE:

Lisa Theris, a 25-year-old radiology student from Louisville, was reported missing on July 23rd, and was believed to have gotten lost in the Alabama wilderness, after running away from the two men that she was with. Just one everyone had nearly given up hope that she was still alive, Lisa was spotted by the side of a rural road in Bullock County, by a woman who initially mistook her for a deer.