دنیا کی امیر ترین کمپنیاں اور ان کی مالیت

ہم روزانہ مختلف کمپنیوں کی تیار کردہ مصنوعات استعمال کرتے ہیں لیکن بہت کم لوگ ایسے ہوں گے جو یہ جانتے ہوں گے کہ یہ کمپنیاں عالمی سطح پر کیا مقام رکھتی ہیں یا پھر ان کے اثاثوں کی مالیت کیا ہے؟ لیکن ہم آج آپ کو تمام تو نہیں مگر دنیا کی 10 امیر ترین کمپنیوں اور ان کے اثاثوں کی مالیت کے بارے میں ضرور بتائیں گے جو سینکڑوں بلین ڈالر ہیں-
 

image
بی پی کو برٹش پٹرولیم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور یہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی آئل کمپنی ہے- اس کمپنی کے اثاثوں کی مالیت 225 بلین ڈالر ہے-
 
image
دنیا کی نویں سب سے امیر ترین کمپنی ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل ہے- ایپل کا ہیڈ کوارٹر کیلیفورنیا میں واقع ہے اور اس کی کمپنی کی مالیت 233 بلین ڈالر ہے-
 
image
گاڑیاں تیار کرنے والی مشہور کمپنی ٹویوٹا سے کون واقف نہیں- یہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی ہے جس کے اثاثوں کی مالیت 236 بلین ڈالر ہے-
 
image
والکس ویگن گروپ کو دنیا کی ساتویں امیر ترین کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل ہے- اس کمپنی نے اپنے آغاز میں بہت مشکل وقت دیکھا لیکن محنت جاری رکھی اور ایک مقام حاصل کرلیا- آج اس کمپنی کی مالیت 236 بلین ڈالر ہے-
 
image
ExxonMobil کا شمار بھی دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنیوں میں کیا جاتا ہے- یہ ایک امریکی کمپنی ہے جس کا ہیڈکوارٹر ٹیکساس میں واقع ہے- اس کمپنی کے اثاثوں کی مالیت 246 بلین ڈالر ہے-
 
image
Royal Dutch Shell برطانیہ اور نیدرلینڈ کے باہمی تعاون سے قائم کردہ ایک آئل کمپنی ہے جسے دنیا شیل کے نام سے جانتی ہے- اس کمپنی کا ہیڈکوارٹر نیدر لینڈ میں واقع ہے جبکہ اس کے اثاثوں کی مالیت 272 بلین ڈالر ہے-
 
image
چائنا پیٹرو کیمیکل کارپوریشن ایک چینی پٹرولیم کمپنی ہے اور یہ بھی دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنیوں میں سے ایک ہے- اسے کمپنی کو Sinopec Group بھی کہا جاتا ہے- اس کمپنی کے اثاثوں کی مالیت 294 بلین ڈالر ہے-
 
image
چائنا نیشنل پٹرولیم کارپوریشن دنیا کی تیسری امیر ترین کمپنی ہے جو کہ چین کی سرکاری کمپنی ہے- اس کمپنی کا شمار بھی دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنیوں میں ہوتا ہے- اس کمپنی کے اثاثوں کی مالیت 299 بلین ڈالر ہے-
 
image
State Grid Corporation چین کی ایک سرکاری الیکٹرک کمپنی ہے لیکن یہ دنیا کی دوسری سب سے امیر ترین کمپنی بھی ہے- اس کمپنی کے اثاثوں کی مالیت 329 بلین ڈالر ہے-
 
image
وال مارٹ کے نام سے کون واقف نہیں٬ وال مارٹ کو دنیا کی سب سے امیر ترین کمپنی کا ہونے کا اعزاز حاصل ہے- یہ ایک امریکی کمپنی ہے جس کے اثاثوں کی مالیت 485 بلین ڈالر ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Have you ever wondered what the richest company on Earth is? You may be surprised by the companies you find on this list. Walmart, Apple, and the others are right where you would expect them to be, but there are some that will surely catch you off guard. These are the some richest corporations on Earth!