ٍضرورتِ رشتہ(٢)

ہمارے وائمپائر نے قسم اٹھا رکھی تھی کہ وہ ہمارا لہو چوس کرہی جائے گا‘‘،،،اس کے پلان میں ہماری دماغی ایسی تیسی شامل تھی‘‘،،اسی لیے ہمارے دونوں کان پھڑک رہے تھے‘‘،،،اس کی بے حد ہمارے دماغ کی دہی جما دینے کے بعد جب ہم نے کوئی راہِ فراز نہیں دیکھی تو ہم نے اس کے لیے اخبار میں ضرورتِ رشتہ کا اشتہار دینے کا اس کو پلان دیا‘‘،،،جو کہ اس خون چوسنے والی مشین نے فوراَ قبول کرلیا‘‘،،،ہم نے بولا جی اپنی کوئی خوبی بتائیں بے شک جھوٹی ہی سہی‘‘،،،ورنہ ہم سب سچ لکھ دیں گے جس کے بعد کوئی امید نہ رہے گی‘‘،،،وہ ویمپائر بڑے وسوق سے بولا‘‘،،،اس میں کوئی شک نہیں‘‘،،،
آپ شکلاَ بہت ہی کمینے ہیں مگر کچھ دیر کے لیے آپ اس کمینے پن کو ذرا خود سے دور کردیجئے‘‘،،،ہم نے کسی تھانے کے ایس۔ ایچ۔او،،،والی نظر اس پرڈالی‘‘،،،مگر اس پر کوئی اَثر نہ ہوا‘‘،،،کہنے لگا‘‘،،،اشتہار ایسا ہو کہ ہم اشتہاری بالکل بھی نہ لگیں‘‘،،،اور اشتہار آتے ہی ایسی لائن لگ جائے کہ کنٹرول کرنے کے لیے بےشک پولیس کو بلانا پڑ جائے‘‘
ہم نے بولا سلمان خان کی پکچر نہ لگا دیں‘‘،،،وہ بولا نہیں ‘‘،،،ہم بولے پھر؟،،،،
وہ بڑے مغرور لہجے میں بولے‘‘،،اگر لگانی ہی ہے تو ٹام کروز کی لگا دیجئے ہمیں کوئی اعتراض نہیں‘‘،،،یہ تو باعثِ فخر ہو گا مسٹر ٹام کے لیے‘‘،،،ہم بولے مضمون کیسا ہو‘‘،،،وہ بولے‘‘،،،سب میں ہی بتادوں تم کس مرض کی دعا ہو‘‘،،،
ہم نے چند لائنیں لکھ کے‘‘،،،ان کو کہا جا کے کسی بھی بڑے اخبار کی ایجنسی میں‘‘،،،اسے ضرورتِ رشتہ میں لگوا دیجئے‘‘،،،
وہ بولے کیبل ٹی وی پرنہ چلوا دی جائے‘‘،،،ذرا کوئیک ریسپانس آجائے گا‘‘،،،ہم بولے‘‘،،،پھر تو آپ کے دشمنوں کو بھی پتا چل جائے گا‘‘،،،اس طرح کام ذرا مشکل ہو جائے گا‘‘،،،
وہ اتنی حیرت میں آگئے کہ ان کا منہ پڑوسی ملک کے مسٹر موزی جیسا ہو گیا‘‘،،،بولے ہمارے دشمن کون؟،،ہم بولے یار‘‘،،،تم خود ہی کہتے ہو‘‘،،،جمن دھوبی کا کتا ہر دفعہ آپ کو دیکھ کر بھونکتا ہے‘‘،،،کالو نائی آپ کو دیکھ کراپنی ناک بند کرلیتا ہے‘‘،،،ابھی ہم مزید گنوارہے تھے‘‘،،،ویمپائر نے ہاتھ اٹھا کے کہا‘‘،،بس،،،،،،بس
میں ان لوگوں کی پروا نہیں کرتا‘‘،،،اچھا یہ بتاؤ لکھا کیا ہے‘‘،،،ہم نے اپنی چپل ہاتھ میں اٹھا لی‘‘،غور فرمائیے گا‘‘،،
اِ ک گبھرو جوان،،،پیشے سے کوچوان
نینا اس کے تیرکمان،،،،،،،بلا کا ہے بے ایمان
رنگ ایسا جیسے کوئی جلاہوا نان
ناک ایسی رہتا ہے پورا سال نزلا زکام
سر ایسا جیسے کوئی جوتے دان
چال ایسی جیسے لڑکی ہوئی ہو جوان
ابھی اشتہار جاری تھا اور ہم آگے وہ پیچھے دوڑ رہے تھے‘‘،،،مگر میں ہوا ہوں کسی کے ہاتھ نہ آؤں‘‘،،،،،،،،،،،،
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1189940 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.