عبداللہ امانت محمدی کے اقوال تیسری قسط

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرّٰحَیْمَ

v علم پھیلانے والا طالب علم، عالم کہلاتا ہے۔
v لوگ حق سے زیادہ شخصیت کو دیکھتے ہیں ۔
v رحمٰن کی رحمت سے نا امید وہی ہوتے ہیں جو لوگوں پر رحم نہیں کرتے ۔
v مکار سے لڑائی اس کے مقاصد کو پورا کرنے کے مترادف ہے ۔
v کسی کو اپنا مختاج نہ سمجھو کیونکہ جب تم نہیں ہو گے تو وہ کس کا مختاج ہو گا ؟
v خوش نصیب لوگ ہی سالوں میں صدیوں جتنا کام کرتے ہیں۔
v جو واقعات سے نہیں سیکھتے وہ غافل ہیں اور تجربات سے نہیں سیکھتے وہ جاہل ہیں ۔
v حوصلہ افزائی اور حوصلہ شکنی سے انسان اپنی منزل کے لیے مزید محنت کرتا ہے۔
v کوئی تم پر احسان کرئے تو شکریہ ادا کرو اور اگر تم کسی پر احسان کرو تو شکرے کی طلب نہ رکھو ۔
v جو خود کچھ نہیں کر سکتے وہ کرنے والوں کے رستے میں روڑے اٹکاتے ہیں ۔
v کسی چیز کا احساس اسے حاصل کرنے پر دلالت کرتا ہے۔
v دماغ کی طاقت بازو کی طاقت سے کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔
v بے وقوف جگہ بدلنے سے سمجھدار نہیں بنتا۔
v ظلم کرنا اور کروانا پسند نہیں کرنا چاہیے۔
v جس طرح دنیاوی تعلیم سے غفلت برتنے والے دنیا میں پریشان ہوتے ہیں اسی طرح دینی تعلیم سے غفلت برتنے والے دنیا و آخرت میں پریشان ہوتے ہیں ۔(جاری ہے)
Abdullah Amanat Muhammadi
About the Author: Abdullah Amanat Muhammadi Read More Articles by Abdullah Amanat Muhammadi: 62 Articles with 65566 views I am a Google certified digital marketing expert and CEO at AAM Consultants. I have more than three years’ experience in the field of content writing .. View More