طالبان یا ظالمان قسط نمبر ٣

خوارج:-
صیغہ جمع مکسر اسم فاعل نکلنے والے خوارج کا واحد خارج ہے اور خارج کا معنی ہوتا ہے نکلنے والا اور خارج کا مادہ خروج ہے جبکہ خروج کا معنی ہے نکلنا جن بد قسمت اور بد نصیب لوگوں نے حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے خلاف بغاوت کی وہ بد نصیب خوارج کہلاتے ہیں خارجی حضرت علی کے لشکر میں داخل تھے اور آپ ہی کے سپاہی تھے اپنی بد نصیبی کی وجہ سے آپ کے ان سپاہیوں نے آپ ہی پر کفر اور شرک کا فتویٰ لگایا اور خارجی کہلائے

تنازع:-
مفسرین کرام فرماتے ہیں کہ باہمی اختلاف کی مجموعی طور پر ٣ اقسام ہیں

١:-اگر فریقین کے درمیان اختلاف رائے ہو فریقین کی رائے درست ہو تو اسے اختلاف کہا جاتا ہے مثلاً  حضرت یوسف کے بھائیوں کا حضرت یوسف سے اختلاف یا پھر سیدہ ہاجرہ کا سیدہ سارہ سے اختلاف ۔

٢:-اگر فریقین کے درمیان ذاتی عداوت ہٹ دھرمی اور ضد کی بناء پر جھگڑا ہو تو اسے فساد کہا جاتا ہے مثلاً بالعموم قتل وغارت وغیرہ وغیرہ

٣:-اگر مذہب کی بناء پر جھگڑا ہو جنگ ہو تو اسے جہاد کہا جاتا ہے  مثلاً مسلمان کا ہندو سے جھگڑا

(جاری ہے)
MUHAMMAD BURHAN UL HAQ
About the Author: MUHAMMAD BURHAN UL HAQ Read More Articles by MUHAMMAD BURHAN UL HAQ: 164 Articles with 239534 views اعتراف ادب ایوارڈ 2022
گولڈ میڈل
فروغ ادب ایوارڈ 2021
اکادمی ادبیات للاطفال کے زیر اہتمام ایٹرنیشنل کانفرنس میں
2020 ادب اطفال ایوارڈ
2021ادب ا
.. View More